بریکینا فاسو کی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے شمالی اور شمال مغربی ٹونی علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً دو بجے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا۔
برکینا فاسو: فوجی ٹھکانوں پر حملہ، 23 ہلاک - برکینا فاسو
مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں فوجی ٹھکانوں پر ہوئے دو حملوں میں 20 شدت پسند اور تین فوجی جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔
فوجی ٹھکانوں پر حملہ، 23 ہلاک
واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز ملک کے مشرقی علاقے میں بندوق برداروں نے گرجا گھروں پر حملہ کیا تھا جس میں 14 افراد کی موت ہوئی تھی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
برکینا فاسو کے شمالی علاقوں میں اکثر حملے ہوتے رہتے ہیں اور ملک میں سنہ 2015 سے اب تک شدت پسندانہ حملوں میں 200 جوانوں سمیت 500 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔