اردو

urdu

ETV Bharat / international

نائیجیریا: بوکو حرام کے قبضے سے 344 مغوی طلبا رہا - طلبا کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کرنے سے پہلے ان طلبا کا معائنہ کیا جائے

گذشتہ ہفتہ نائیجیریا کے شمالی صوبے کاتسینا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے اسکول میں داخل ہوکر تقریباً 400 سے زائد بچوں کا اغواء کرلیا تھا۔ آج مغوی طلبا رہا ہوکر دارالحکومت کاتسینا پہنچ گئے ہیں۔

boko haram had released 344 students and turned them over to security officials in nigeria
نائیجیریا: بوکو حرام کے قبضے سے 344 مغوی طلبا رہا

By

Published : Dec 18, 2020, 5:56 PM IST

مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے شمالی صوبے کاتسینا میں گذشتہ ہفتہ دیر رات موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے کنکارہ گورنمنٹ سکینڈری اسکول پر دھاوا بول دیا تھا اور تقریباً 400 طلبا کا اغوا کرلیا تھا۔

نائیجیریا: بوکو حرام کے قبضے سے 344 مغوی طلبا رہا

یہ واقعہ گذشتہ ہفتہ کا ہے جب کنکارہ گورنمنٹ سیکینڈری اسکول پر کچھ مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ اسکول کے سیکیورٹی اہلکاروں کا قتل کرنے کے بعد وہ اسکول احاطے میں داخل ہوگئے۔ حملے کے وقت 800 سے زائد بچے اسکول میں موجود تھے۔ حملے کے دوران بڑی تعداد میں اسکول کے بچے آس پاس کے علاقوں میں چھپ گئے۔

شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے اس اغوا کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسکول پر حملہ اس لیے کیا کیونکہ ان کا خیال ہے کہ مغربی تعلیم غیر اسلامی ہے۔

نائیجیریا میں بوکو حرام شدت پسند تنظیم نے گزشتہ روز اغوا کردہ بچوں کا فوٹیج جاری کیا تھا جو نامعلوم جنگلات میں نظر آرہے تھے۔

اس حملے کے بعد سے ریاست کے تمام سیکنڈری اسکولز بند کر دیے گئے ہیں۔

نائیجیریا کے دارالحکومت کاتسینا کے گورنر امینو بیلو مساری نے کہا ہے کہ طلبا کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کرنے سے پہلے ان طلبا کا معائنہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام شدت پسند تنظیم کی جانب سے اس طرح کے واقعات اس سے پہلے بھی انجام دیے گئے ہیں۔ سنہ 2014 میں بوکو حرام تقریبا تین سو طالبات کا اغوا کیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details