اردو

urdu

نائجر: بوکو حرام کے حملے میں 28 افراد ہلاک

نائجر حکومت کے مطابق بوکو حرام نے نائجر کے جنوب مشرق کے ایک گاؤں پر حملہ کیا جس میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

By

Published : Dec 15, 2020, 5:53 AM IST

Published : Dec 15, 2020, 5:53 AM IST

نائجر: بوکو حرام کے حملے میں 28 افراد ہلاک
نائجر: بوکو حرام کے حملے میں 28 افراد ہلاک

نائجر حکومت کے مطابق حملہ آوروں نے ٹومور کے مارکیٹ اور مکانات کو نذر آتش کیا اور اس حملے کے دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ہر شخص پر فائرنگ شروع کردی۔

ڈففہ کے گورنر عیسیٰ لیمائن نے حملے کی جگہ کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے کہا کہ یہ ایک ناقابل بیان المیہ ہے جس میں سیکڑوں گھر تباہ ہوئے اور لوگ بے گھر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال علاقے کے لوگ ڈرے سہمے آس پاس کے دیہاتوں اور جھاڑوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ' ٹومور نائیجیریا کا ایک گاؤں ہے جو دریائے کوماڈوگو کے ساحل پر واقع ہے۔ یہ ڈففہ سے تقریبا 75 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ بوکو حرام نے پہلے بھی یہاں حملہ کیا ہے۔

حکومت نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں رہائشی بھی شامل ہیں جو فرار ہونے کی کوشش میں ندی میں کودے اور پھر ڈوب گئے نیویارک کے ترجمان کے مطابق، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے اس حملے کی شدید مذمت کی اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

مزید پڑھیں:ایران: محسن فخری زادہ کو بعد از مرگ اعلی فوجی اعزاز

بیان میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ انتونیو گٹیرس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' اس وحشیانہ حملے سے علاقے کے میونسپل اور علاقائی انتخابات کے پرامن انعقاد میں خلل پڑا ہے۔ نائجر نے اتوار کے روز 220 سے زیادہ شہروں میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا تھا۔ مغربی افریقی ملک تقریبا دو ہفتوں میں صدارتی اور قانون ساز انتخابات کرائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details