جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر ڈربن میں واقع ایک 139 سالہ قدیم مسجد میں کل اچانک آگ لگ جانے سے دیکھتے ہی دیکھتے مسجد کے بڑے حصہ شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔
اسے بہر حال ایک حادثہ ہی تصور کیا جا رہا ہے جس میں کسی تخریب کاری کا بظاہر کوئی عمل دخل نظر نہیں آتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرے اسٹریٹپر واقع یہ مسجد جنوبی ہمشائر کی بڑی مساجد میں شامل ہے جس میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
جنوبی افریقہ مسلم نیٹ ورک کے چیئرمین فیصل سلیمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسجد کے بالائی حصے میں عملہ کے اراکین کےسات فلیٹوں میں سے کسی میں ممکنہ طور پر کوئی شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔