ملک بھر میں جاری طویل احتجاج اور حامیوں کی جانب سے بھی ساتھ چھوڑنے پر انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔
الجزائر کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالعزیز بوتفلیقہ نے اہم فیصلہ کرلیا ہے اور وہ 28 اپریل 2019 کو مستعفی ہوجائیں گے، تاہم اس حوالہ سے حتمی دن کا تعین نہیں کیا گیا۔
سرکاری نیوز ایجنسی اے پی ایس کا کہنا تھا کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ انتقال اقتدار کے دوران ریاستی اداروں کو اپنے کام کو موثر انداز میں جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔
الجزائر کے 82 سالہ صدر کو 2013 میں عوامی اجتماع کے دوران دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ بدستور ملک کے حکمراں رہے، تاہم 20 سالہ اقتدار کے بعد اب انہیں صدر کے عہدہ سے مستعفی ہونے اور حکومت منتقل کرنے کے لیے شدید احتجاج اور مظاہروں کو سامنا ہے۔
الجزائر کے صدر کا استعفے کا اعلان - استعفی
افریقی ملک الجزائر کے صدر عبدالعزیز بو تفلیقہ نے 28 اپریل کو مدت پوری ہونے سے قبل استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔
عبدالعزیز بوتفلیقہ کی جانب سے رواں سال فروری میں اعلان کیا گیا تھا کہ وہ پانچویں مرتبہ منتخب ہونے کی تیاری کر رہے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا۔
انہوں نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور اپریل میں شیڈول انتخابات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے، اس اعلان کے ساتھ ہی عوام میں موجود غصہ مزید شدت اختیار کرگیا۔
الجزائرکے صدر کو اس اعلان کے بعد اپنے قریبی رفقا سمیت حامیوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑا اور ان کے اتحادیوں نے بھی اقتدار کی منتقلی کا مطالبہ کر دیا۔