اردو

urdu

By

Published : Feb 28, 2020, 11:40 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:28 PM IST

ETV Bharat / international

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 256 نئے معاملات

جنوبی کوریا میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 256 نئے معا ملے سامنے آئے جس سے اس وائرس میں مبتلا لوگوں کی تعداد بڑھ کر 2022 ہو گئی ہے۔

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 256 نئے معاملے
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 256 نئے معاملے

کوریائی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ایند پریونشن ( کے سی ڈی سی ) نے بتایا کہ جمعہ کے روز اس جان لیوا وائرس کے 256 نئے معاملے سامنے آئے اور مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2022 ہو گئی ہے ۔

اس کے علاوہ اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ كے سی ڈی سی روزانہ دو مرتبہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے اور شام پانچ بجے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرتا ہے۔

نئے معاملات میں سے 182 افراد دارالحکومت سؤل سے 300 کلومیٹر جنوب مشرق میں ڈائے گو کے باشندے ہیں اور 49 صوبہ شمالی گیونگسانگ کے رہنے والے ہیں ۔

اس کے ساتھ ہی ڈائے گو اور صوبہ شمالی گیونگسانگ میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا لوگوں کی تعداد بڑھ کر بالترتیب 1314 اور 394 ہو گئی ہے ۔

ملک میں یہ متعدی مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور 19 سے 27 فروری کے درمیان تقریبا 1735 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ حکومت نے ’ریڈ‘ الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details