اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوبی صومالیہ میں متعدد شدت پسند ہلاک - جنوبی صومالیہ

جنوبی صومالیہ کے وسطی شابیلی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں الشباب کے کم ازکم 11 شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

جنوبی صومالیہ میں 11 دہشت گرد مارے گئے

By

Published : May 8, 2019, 8:55 AM IST

محکمہ مواصلات کے جنرل مینیجر محمد خلمیے نے بتایا کہ یہ تصادم یاکلے گاؤں میں پیر کی شام ہوئی جب صومالی سکیورٹی فورسز نے الشباب کے دہشت گردوں پر حملہ کیا۔

حملے کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو شدید نقصان ہوا اور 11 دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع دی ہے۔

تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

داخلی سلامتی کےمعاملوں کے وزیر عبد القادرعدن جیلی نے بھی اس تصادم کی تصدیق کی ہے۔

وہی دہشت گرد تنظیم الشباب نے دعوایٰ کیا ہے کہ ان کے حملے میں 12 فوجی مارے گئے ہیں جن میں ایک برگیڈ کمانڈر بھی شامل ہے اور کئی دیگر افسران زخمی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details