اردو

urdu

ETV Bharat / headlines

ڈوڈہ میں ٹھیکہ داروں کا احتجاج

ڈوڈہ میں ٹھیکہ داروں کا احتجاج ریاست جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ٹھیکہ داروں نے بقایہ جات رقومات کی ادائگی کے لیے بدھ کو مسلسل تیسرے روز احتجاج کیا۔

representational Image

By

Published : Apr 3, 2019, 6:33 PM IST

Updated : Apr 3, 2019, 8:11 PM IST

ڈوڈہ میں ٹھیکہ داروں کا احتجاج
ریاست جموںکشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ٹھیکہ داروں نے بقایہ جات رقومات کی ادائگی کے لیے بدھ کو مسلسل تیسرے روز احتجاج کیا۔

ٹھیکہ داروں نے حکام پر بِلوں کو جان بوجھ کر التواء میں رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ نا معلوم وجوہات کی بنیاد پر بقایا اجرتوں کو واگزار نہیں کیا جا رہا ہے جس وجہ سے ترقیاتی کاموں پر اثر پڑ رہا ہے۔
ٹھیکہ داروں کا کہنا تھا کہ انہیں احتجاج کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔
اُنہوں نے متعلقہ افسران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں مداخلت کرکے مذکورہ ٹریزری افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور انکی بقایا رقومات کواداکیا جائے۔ بصورت دیگر ’’ہم احتجاج میں شدت لانے کیلئے مجبور ہو جائیں گے۔‘‘

Last Updated : Apr 3, 2019, 8:11 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

PROTEST

ABOUT THE AUTHOR

...view details