حیدرآباد: لکشمن اٹیکر کی حالیہ ریلیز فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کو ریلیز کے دو ہفتے بعد ہٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ وکی کوشل اور سارہ علی خان کی اس رومانوی کامیڈی کو شائقین پسند کر رہے ہیں۔ اپنی ریلیز کے دوسرے پیر کو فلم کی کمائی میں کچھ کمی دیکھی گئی ہے لیکن شائقین اب بھی فلم کو اپنا پیار دے رہے ہیں۔ ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اسے 40 کروڑ روپے کے بجٹ میں تیار کیا گیا ہے، اب تک مقامی مارکیٹ میں 56.25 کروڑ روپے کا کاروبار کر چکی ہے۔ ریلیز کے 11ویں دن فلم نے 2.70 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
تجارتی رپورٹس کے مطابق وکی اور سارہ کی رومانوی کامیڈی فلم صرف بڑے شہروں سے ملنے والی محبت تک محدود نہیں ہوئی ہے۔ دوسرے ویک اینڈ کلیکشن کے مقابلے ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی باکس آفس کمائی میں کمی آئی ہے لیکن دوسرے پیر کو ہونے والی کمائی کو اچھا سمجھا جارہا ہے۔ فلم کو اپنی ریلیز کے پندرہ دنوں تک سینما گھروں میں دوسری فلموں سے مقابلہ نہ ہونے کا فائدہ حاصل ہوا ہے۔ جب تک 16 جون کو سنیما گھروں میں پربھاس کی فلم آدی پروش ریلیز نہیں ہوجاتی تب تک ذرا ہٹکے ذرا بچکے کو شائقین کی جانب سے مکمل توجہ حاصل ہے۔
ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی باکس آفس کمائی پر ایک نظر:
پہلے دن 5.49 کروڑ
دوسرے دن 7.20 کروڑ
تیسرے دن 9.90 کروڑ
پانچویں دن 4.14 کروڑ
چھٹویں دن 3.87 کروڑ