حیدرآباد: جیسا کہ توقع کی گئی تھی وکی کوشل اور سارہ علی خان کی حالیہ ریلیز فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے نے دوسرے ویک اینڈ میں بہترین کارگردگی کی ہے۔ لکشمن اٹیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے ریلیز کے 10ویں دن باکس آفس پر 50 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا۔ فیملی انٹرٹینر نے 5.49 کروڑ روپے کے ساتھ باکس آفس پر آغاز کیا اور پہلے ہفتے کے آخر میں اچھی کمائی کی۔ تاہم کام کاج والے دنوں میں فلم کی کمائی میں گرواٹ دیکھی گئی لیکن فلم نے اس دوران ٹھیک ٹھاک کمائی کی ۔اب فلم نے سنیما گھروں میں اپنے دو ہفتے مکمل کرلیے ہیں اور اس دوران فلم کی کمائی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔Zara Hatke Zara Bachke box office
سوشل میڈیا پر میکرز نے ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے باکس آفس پر دسویں دن کی کمائی کے بارے میں جانکاری شیئر کی ہے۔ فلم نے دسویں دن 7.02 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے اور یہ کمائی فلم کی نویں دن کے کمائی سے زیادہ ہے۔ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی پہلے ہفتے کی مجموعی کمائی 37.35 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی جبکہ دوسرے ہفتے فلم نے 16.20 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ فلم نے اپنی ریلیز کے دس دنوں میں گھریلو مارکیٹ میں کل 53.55 کروڑ روپے کی کمائی کی۔
ذرا ہٹکے ذرا بچکے باکس آفس پر ایک نظر:
پہلا دن 5.49 کروڑ روپے
دوسرا دن 7.20 کروڑ روپے
تیسرا دن 9.90 کروڑ روپے
پانچویں دن 4.14 کروڑ روپے
چھٹویں دن 3.87 کروڑ روپے