وکی کوشل اور سارہ علی خان کی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے جمعہ کے روز تھیٹروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ دی کیرالہ اسٹوری کی ریلیز کے دو ہفتے بعد اس فلم نے ٹکٹ کھڑکی پر اپنا قبضہ جمانا شروع کیا ہے۔ فلم کے پہلے دن کے کلیکشن ٹھیک ٹھاک ہوئی ہے۔Zara Hatke Zara Bachke box office
تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق لکشمن اٹیکر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے پہلے دن5.49 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک نے رپورٹ کیا کہ جمعہ کو مجموعی طور پر 19.64 فیصد فلم دیکھنے کے لیے تھیٹر پہنچے۔ توقع ہے کہ ہفتے کے آخر میں یہ تعداد مزید بڑھے گی کیونکہ فلم کو فلمی ناقدین اور ناظرین کی طرف سے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ تاہم، چونکہ یہ فلم اسپائیڈر مین: ایکروسس دی اسپائیڈر ورس کے ساتھ ریلیز ہوئی ہے، اس لیے تھیٹر میں کم ناظرین کی موجودگی بھی متوقع ہے۔ اسپائیڈر مین: ایکروس دی اسپائیڈر ورس نے جمعرات کو اپنے پہلے دن ہندوستان میں 4.20 کروڑ روپے کمائے۔