نئی دہلی: کرن جوہر کی حالیہ ریلیز فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں دھرمیندر کے ساتھ شبانہ اعظمی کے کسنگ سین پر سوشل میڈیا میں بحث جاری ہے۔ اب اداکارہ شبانہ اعظمی نے اس پر اپنی حیرانی ظاہر کی ہے کہ اور کہا ہے کہ 'مجھے حیرانی ہے کہ یہ ہنگامہ کا موضوع کیوں بنا ہوا ہے۔ مضبوط خواتین بھی رومانوی ہوتی ہیں'۔ فلم میں عالیہ بھٹ نے رانی اور رنویر سنگھ نے راکی کا کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں شبانہ نے عالیہ کی دادی اور دھرمیندر نے رنویر کے دادا کا کردار ادا کیا ہے۔Shabana Azmi on her onscreen kiss with Dharmendra
72 سالہ اداکارہ نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ شائقین خاص طور پر نوجوانوں نے ان کے اس کسنگ سین کو قبول کیا ہے۔ اعظمی نے پی ٹی آئی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ' میرے خیال میں زیادہ سے زیادہ جو بات مجھے سننے کو مل رہی ہے وہ یہ ہے کہ 'اوہ واؤ، ہم نے آپ کو اس طرح کے کردار میں کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا آپ نے جس خوبصورتی سے اسے نبھایا ہے'۔
اداکارہ کے خیال میں بوسہ نے اس لیے شاید یہ بحث کو جنم دیا کیونکہ یہ ایک غیر متوقع چیز لگی۔ لوگ اس کے لیے تیار نہیں تھے۔۔لیکن مجھے لگا کہ یہ اتنی حیرانی والی بات تو نہیں ہے۔۔۔ ایک اداکارہ جس کی شبیہہ ایک مضبوط عورت کے طور پر تیار کی گئی ہے، پھر یہ ممکن کیوں نہیں ہے کہ وہ رومانٹک بھی ہوسکتی ہے؟ ایسا نہیں ہے کہ مضبوط خواتین کے جسم میں کوئی رومانوی جذبات نہیں ہوتے ہیں'۔