اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Urvashi Rautela dating Solal Sayada: کیا اروشی روتیلا اس شخص کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ مداحوں نے پوچھا 'اب رشبھ پنت کا کیا ہوگا - اروشی روتیلا بوائے فرینڈ

اروشی روتیلا کی تازہ ترین سوشل میڈیا پوسٹس نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو جنم دیا ہے۔ سولال سایدا کے ساتھ سیلفی شیئر کرنے کے بعد اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس کے بعد مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ کیا انہوں نے رشبھ پنت کے ساتھ اپنے رشتے کا باب ختم کردیا ہے۔

کیا اروشی روتیلا اس شخص کو ڈیٹ کر رہی ہیں
کیا اروشی روتیلا اس شخص کو ڈیٹ کر رہی ہیں

By

Published : Feb 7, 2023, 4:52 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار اروشی روتیلا نے ایک بار پھر سولال سایدا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کر سوشل میڈیا پر طوفان لادیا ہے۔ اداکارہ جنہوں نے پہلے سولال کے ساتھ سیلفی شیئر کی تھی، اب انہوں نے فرانس کے شہر پیرس میں ان کے ساتھ گزارے گئے وقت کی کچھ اور تصاویر شیئر کی ہیں۔ سولال کے ساتھ اروشی کی ان تصاویر نے مداحوں میں تجسس پیدا کردیا ہے کہ کیا اروشی بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو بھول گئی ہیں۔Urvashi Rautela dating Solal Sayada

اروشی نے منگل کو پیرس کے ایک ریستوراں سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔اس تصویر میں اداکارہ کو ایک سی تھرو ٹاپ میں دیکھا جاسکتا ہے، جسے انہوں نے ایک کالے رنگ کے بلیک کراپ ٹاپ اور ڈینم کے ساتھ ساتھ پہنا ہے۔ سولال کی طرف سے کلک کی گئی تصویروں میں اروشی بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ وہیں ان میں سے ایک تصویر میں سولال کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سولال کو اروشی کی ٹائم لائن پر دیکھا گیا ہے۔ پچھلے ہفتے روتیلا نے شیول بلینک پیرس سے سولال کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی، اس جگہ کو محبت کرنے والے جوڑوں کا ایک خفیہ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔ اروشی نے سولال کو ٹیگ کرتے ہوئے اس تصویر کا کیپشن فرانسیسی زبان میں لکھا تھا، جس کا مطلب ہوتا ہے' سچ کہوں تو مجھے کوئی افسوس نہیں ہے'۔

سولال کے ساتھ اروشی کی تازہ ترین پوسٹس نے مداحوں کو متجسس کردیا ہے کہ یہ شخص کون ہے اور کیا انہوں نے رشبھ پنت کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تو جو لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ اروشی روتیلا کے یہ بوائے فرینڈ کون ہیں؟ ہم آپ کی اس بے چینی کو ختم کرتے ہیں۔ دراصل اروشی کے یہ بوائے فرینڈ پیرس میں ایک ڈینٹسٹ ہیں۔

کیا اروشی روتیلا اس شخص کو ڈیٹ کر رہی ہیں

اروشی کی سولال کے ساتھ تصویریں شیئر کرنے کے فوراً بعد مداح سوال کر رہے ہیں کہ 'رشبھ پنت کا کیا ہوگا؟ ۔ ایک صارف نے لکھ اکہ ' کیا بات ہے میڈیم'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' اس سے بڑھیا تو رشبھ تھا پگلی'۔ وہیں ایک مداح نے یہ بھی پوچھا کہ 'شادی کب ہے'۔

گزشتہ ماہ اروشی کو اس وقت بہت زیادہ ٹرول کیا گیا تھا جب انہوں نے اس ہسپتال کی ایک تصویر شیئر کی تھی جہاں رشبھ کار حادثے کے بعد زیرعلاج تھے۔ پچھلے سال اروشی اور رشبھ کافی دنوں تک خبروں میں رہے تھے۔

مزید پڑھیں:Urvashi Rautela Getting Trolled رشبھ پنت کے حادثے کے بعد اروشی روتیلا کو ٹرول کیا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details