اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Karan Johar-Priyanka Chopra Feud جب کرن جوہر نے پرینکا چوپڑا کو 'بزدل' اور 'کمزور' کہا تھا - پرینکا چوپڑا اور کرن جوہر

پرینکا چوپڑا کے حالیہ انٹرویو نے بالی ووڈ میں ہنگامہ پربا کردیا ہے۔ اس انٹرویو کے بعد کنگنا رناوت کے ذریعہ کرن جوہر پر کیے گئے تنقیدی حملے نے سوشل میڈیا صارفین کو سال 2012 میں کرن جوہر کے اس ٹویٹ کی یاد دلا دی ہے جس میں فلمساز نے پرینکا کو بزدل اور کمزور کہا تھا۔

جب کرن جوہر نے پرینکا چوپڑا کو 'بزدل' اور 'کمزور' کہا تھا
جب کرن جوہر نے پرینکا چوپڑا کو 'بزدل' اور 'کمزور' کہا تھا

By

Published : Mar 29, 2023, 3:14 PM IST

حیدرآباد: ڈیکس شیفرڈ کے پوڈ کاسٹ پر پرینکا چوپڑا کے حالیہ انٹرویو نے ایک بار پھر بالی ووڈ میں 'ان سائڈر' اور 'آؤٹ سائڈر' کی بحث شروع کردی ہے۔ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ چھوڑنے اور امریکہ میں کرئیر بنانے کے فیصلے پر کھل کر بات کی ور بتایا کہ انہیں ہندی فلم انڈسٹری میں پس پشت میں ڈال دیا گیا تھا۔ اگرچہ گلوبل اسٹار نے اس انٹرویو میں کسی کا نام لینے سے گریز کیا، لیکن کچھ مشہور شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ پرینکا بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر کی جانب اشارہ کر رہی ہیں کیونکہ سال 2012 میں کرن جوہر اور پرینکا کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے۔Karan Johar and PC 2012 Feud

اس انٹرویو کے بعد کنگنا رناوت نے پرینکا کا ساتھ دیتے ہوئے کرن جوہر پر آؤٹ سائڈر کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کئی ٹویٹس پوسٹ کیں۔ کنگنا کے اس ٹویٹ کے بعد بہت لوگ یہ جاننے کے لیے متجسس ہیں کہ آخر کرن جوہر اور پرینکا کے درمیان ہوا کیا تھا۔ تو ہم بتادیں کہ یہ جھگڑا اپریل 2012 میں شروع ہوا تھا جب پرینکا اور شاہ رخ خان کے تعلقات کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔ اس درمیان پرینکا کی ایک دوست نے پرینکا کے تئیں کرن جوہر کے رویے کے حوالے سے ایک انٹرویو دیا تھا۔ جس کے بعد کرن نے 2012 میں ٹویٹ کرتے ہوئے پرینکا کی تنقید کی تھی۔ کرن نے ٹویٹ میں لکھا کہ ' اپنے پروفیشنل پی آر ٹیم کا استعمال کرنا اور اپنے کچھ 'نام نہاد' دوستوں کے پیچھے چھپ کر کسی اخبار کی سرخیوں میں رہنا بزدلی اور کمزور شخص کی علامت کے سوا کچھ نہیں ہے'۔

کرن نے مزید لکھا کہ 'کچھ لوگوں کو بیدار ہونے اور حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے!!! اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے حقیقت کا جائزہ لو!!! بڑے ہوجاؤ!!! اور اچھائی کا فائدہ مت اٹھاؤ'۔ یہ ٹویٹس اس وقت کی ہے جب پرینکا کے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے قریب ہونے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور ان کے دوستوں نے مل کر پرینکا کو بالی ووڈ چھوڑنے پر مجبور کیا۔ گوری خان اور شاہ رخ خان کے قریبی دوست ہونے کے ناطے کرن جوہر نے پرینکا کو پریشان کیا اور انہیں انڈسٹری چھوڑنے پر مجبور کیا۔

واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا نے ڈیکس شیفرڈ کے ساتھ ان کے پوڈ کاسٹ 'آرم چیئر ایکسپرٹ' کے ساتھ انٹرویو کے دوران امریکہ میں کام شروع کرنے کے بارے میں بات کرتےہوئے کہا کہ ' مجھے ہندی فلم انڈسٹری میں پس پسٹ میں ڈال دیا گیا تھا۔ میں سیاست سے تھک چکی تھی اور مجھے کچھ وقت کے لیے ان سب سے دور ہونا تھا کیونکہ لوگ مجھے کاسٹ نہیں کر رہے تھے، میرا لوگوں سے جھگڑا تھا اور میں اس طرح کے گیم کھیلنے میں زیادہ اچھی نہیں ہوں۔ موسیقی نے ہی مجھے امریکہ کا سفر طئے کرنے کی ترغیب دی'۔ بالی ووڈ میں اقربا پروری اور آؤٹ سائڈر کے ساتھ امیتازی سلوک کی اس طرح کی خبروں کے بعد کرن جوہر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر ہیں۔

مزید پڑھیں: Kangana Ranaut on PC Bollywood Statement: پرینکا چوپڑا کے بالی ووڈ چھوڑنے کے بیان پر کنگنا رناوت نے کرن جوہر کی تنقید کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details