اردو

urdu

By

Published : Jan 21, 2023, 3:43 PM IST

ETV Bharat / entertainment

Sushmita Sen gifts herself luxury car شمیتا سین نے خود کو 1.64 کروڑ روپے کی لگژری کار تحفے میں دی

اداکارہ سشمیتا سین نے خود کو ایک بالکل نئی مرسڈیز بینز کار تحفے میں دی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے قیمتی کار کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس کی قیمت تقریباً 1.64 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

شمیتا سین نے خود کو 1.64 کروڑ روپے کی لگژری کار تحفے میں دی
شمیتا سین نے خود کو 1.64 کروڑ روپے کی لگژری کار تحفے میں دی

حیدرآباد: سشمیتا سین نے اپنے کلیکشن میں ایک اور لگژری کار شامل کرلیا ہے۔ اداکارہ نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر اپنی بالکل نئی کار کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ سشمیتا، جنہیں ڈرائیونگ بے حد پسند ہیں، اب ایک شاندار کار کی مالک بن گئی ہیں، جس کی قیمت 1.64 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ Sushmita Sen gifts herself luxury car

شمیتا سین نے خود کو 1.64 کروڑ روپے کی لگژری کار تحفے میں دی

سشمیتا کاروں کی شوقین ہیں اور ان کے پاس بے حد قیمتی گاڑیاں بھی ہیں۔ اداکارہ جو بی ایم ڈبلیو 7 سیریز 730 ایل ڈی، بی ایم ڈبلیو ایکس 6، آڈی کیو 7 اور لیکسس ایل ایکس 470 کی مالک ہیں اب ان کے لگژری گاڑیوں کے کلیکشن میں مرسڈیز بینز ایم ایم جی جی ایل ای 53 کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اداکارہ کے اس نئی گاڑی کی قیمت 1.64 کروڑ ہے۔

سشمیتا نے یہ خوشی کا لمحہ اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ اداکار نے اپنی نئی کار کی چند ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصویروں میں سشمیتا کو گہرے نیلے رنگ کے مخمل کا لباس پہنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ساتھ ہی انہوں نے چشمہ بھی لگا رکھا ہے۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے سشمیتا نے لکھا کہ اور وہ عورت جو گاڑی چلانا پسند کرتی ہے… خود کو یہ طاقتور خوبصورت گاڑی تحفے میں دیتی ہے'۔

اپنی قیمتی گاڑی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے سشمیتا نے لکھا کہ 'بیسٹ اینڈ دی بیوٹی'۔اداکارہ کے یہ پوسٹ شیئر کرنے کے فوراً بعد ان کے مداحوں نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد کے پیغام بھیجے۔ سشمیتا کے بھائی راجیو سین نے بھی لکھا کہ "مبارک ہو ❤️👏🍾🥂۔"

واضح رہے کہ سشمیتا نے حال ہی میں آریہ 3 کی شوٹنگ شروع کی ہے۔اس سیریز میں اداکارہ آریہ سرین کے کردار کو دوبارہ نبھاتی ہوئی نظر آئیں گے۔ وہیں وہ تالی نامی نئی ویب سیریز میں ٹرانسجینڈر سماجی کارکن گوری ساونت کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:Sushmita Sen 47th Birthday: سشمیتا سین کی سالگرہ پر بیٹی رینی نے پیار پھرا طویل پوسٹ لکھا 'آپ سے ہی گھر ہے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details