اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Salman Khan Meets Fan: سلمان خان کے مداح کی ایسی دیوانگی، سپراسٹار سے ملنے کے لیے 1100 کلومیٹر تک سائیکل چلائی - سلمان نے اپنے مداح کے ساتھ تصویر لی

سلمان خان کی آبائی ریاست مدھیہ پردیش سے ایک مداح نے سپر اسٹار سے ملنے کے لیے 1,100 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ انہیں بھائی جان سے ملنے کا موقع ملا اور ساتھ میں تصویر بھی کلک کروائی۔ مداح کو جبلپور سے ممبئی تک کا فاصلہ طے کرنے میں 7 دن لگے۔ Salman Khan Meets Fan

سلمان خان کے مداح کی ایسی دیوانگی
سلمان خان کے مداح کی ایسی دیوانگی

By

Published : Jan 3, 2023, 11:05 AM IST

حیدر آباد: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے مداحوں کو اداکار کے تئیں ان کی لامتناہی محبت کے لیے جانا جاتا ہے۔ اب ان کی سالگرہ کے موقع پر مدھیہ پردیش کے ایک مداح نے اپنے پسندیدہ ستارے سے ملنے کی امید میں 1 ہزار 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اطلاع کے مطابق سمیر نامی نوجوان نے سلمان سے ملنے کے لیے سائیکل پر تقریباً 1100 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ اس نے یہ فاصلہ 7 دن میں مکمل کیا۔ سمیر مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور کے رہائشی ہیں اور وہ خود کو سلمان خان کا 'دیوانہ' بتاتے ہیں۔ وہ خان کی سالگرہ یعنی 27 دسمبر کے بعد ممبئی پہنچے۔ یہ ان کی خوشی قسمتی رہی کہ جب وہ اداکار سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے تب اس وقت سلمان وہاں موجود تھے۔ Salman Khan Meets Fan

سلمان خان کے مداح کی ایسی دیوانگی

سلمان کو جب معلوم ہوا کہ ان کی آبائی ریاست سے تعلق رکھنے والا ایک پرستار ان سے ملاقات کرنے کا خواہشمند ہے تب اداکار اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ سے باہر آئے اور انہوں نے نہ صرف سمیر کے ساتھ تصویر کلک کروائی بلکہ مختصر وقت کے لیے ان سے بات چیت بھی کی۔ سلمان اور سمیر کی تصویر انسٹاگرام پر سامنے آنے کے بعد وائرل ہو رہی ہے۔ اس وائرل تصویر میں سلمان مداح کے ساتھ اپنی "Being Human" سائیکل کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بعد میں یہ وائرل تصویر سلمان خان کے فین پیجز پر بھی نظر آئی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی دیوانہ پرستار سلمان کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے کچھ ایسا کیا ہے۔ سال 2020 میں آسام کے بھوپین لکسن سے ایک 52 سالہ کارکن نے 65ویں فلم فیئر ایوارڈز میں سلمان خان سے ملنے کے لیے سائیکل پر 600 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا۔ انہوں نے تینسوکیا کے علاقے مارگریٹا سے گوہاٹی تک کا فاصلہ 5 دن میں طے کیا جہاں اداکار ایوارڈ گالا میں شرکت کے لیے آنے والے تھے۔

وہیں سلمان خان ان دنوں بگ باس کے 16ویں سیزن کی میزبانی میں مصروف ہیں۔ اداکار 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کریں گے۔ فرہاد سامجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پوجا ہیگڑے اور وینکٹیش دگوبتی بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ شہناز گل، پلک تیواری اور وجیندر سنگھ بھی فلم کا حصہ ہیں۔ فلم 2023 عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details