فلمساز وویک اگنی ہوتری نے آدی پروش تنازعہ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں وویک نے اوم راوت کی فلم پر تبصرہ کیا، جو 16 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ آدی پورش میں پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان نے اہم کردار ادا کیے تھے۔Vivek Agnihotri slams Adipurush
آدی پروش رامائن پر مبنی ہے، ریلیز کے بعد فلم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ناقدین سے لے کر شائقین تک بہت سے لوگوں نے فلم کے خراب ڈائیلاگ پر اپنے اعتراض ظاہر کیے۔ شائقین کو فلم 'مرے گا بیٹے، بوا کا باغیچہ ہیں کیا اور جلے گی تیرے باپ کی جیسے ڈائیلاگ پر اعتراض تھا۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر ہوئی تنقید اور منفی ردعمل کے بعد اوم راوت نے فلم کے کچھ ڈائیلاگ بدلے۔آل انڈیا سینی ورکرز ایسوسی ایشن نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ممبئی پولیس کو بھی ایک خط لکھا، جس میں فلم کے پروڈیوسر، ہدایت کار اور مصنف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
دی ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں وویک نے کہا کہ 'جب آپ کوئی ایسی چیز بناتے ہیں جس پر آپ کو یقین نہیں ہوتا اور آپ یہ صرف اس لیے بناتے ہو کیونکہ یہ ٹرینڈ میں ہیں تب آپ یقینی طور پر یہ غلط کر رہے ہوتے ہیں۔ جب آپ عقیدے پر کہانیاں بناتے ہیں تب آپ کو یا تو خود پر 100 فیصد یقین ہونا چاہیے یا آپ کو اس پر اچھی طرح سے مہارت حاصل کرنی چاہیے، لیکن ایسا کوئی بھی شخص نہیں ہے جو اس موضوع پر بھارت کی طرف سے کچھ شاندار کرنے کی کوشش کرے۔اسی وجہ سے، مہابھارت، گیتا یا رامائن پر کچھ نہیں بنا ہے'۔