اردو

urdu

By

Published : Jan 3, 2023, 2:47 PM IST

ETV Bharat / entertainment

Vicky Kaushal Dance Video Viral کترینہ کیف اپنے شوہر کے ڈانس کو دیکھ شرماتی نظر آئیں، ویڈیو ہوئی وائرل

گزشتہ سال کترینہ کیف اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کے لیے مالدیپ کی چھٹیوں پر گئی ہوئی تھیں۔ جہاں سے اب وکی کوشل کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں کترینہ اپنے شوہر کے مستی بھرے ڈانس سے خوش ہوتی نظر آرہی ہیں۔Vicky Kaushal Dance Video Viral

کترینہ کیف اپنے شوہر کے ڈانس کو دیکھ شرماتی نظر آئیں، ویڈیو ہوئی وائرل
کترینہ کیف اپنے شوہر کے ڈانس کو دیکھ شرماتی نظر آئیں، ویڈیو ہوئی وائرل

ممبئی: وکی کوشل اپنی اہلیہ کترینہ کیف کو خاص محسوس کرانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ گزشتہ سال جولائی میں مالدیپ کی چھٹی کے دوران وکی نے اداکارہ شروری واگھ کے ساتھ عجیب و غریب ڈانس کرکے کترینہ کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کی کوشش کی۔ اب ان کا یہ ڈانس ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے۔Vicky Kaushal Dance Video Viral

وکی نے بظاہر اپنی اہلیہ کی سالگرہ پر کترینہ کے لیے دل کھول کر رقص کیا۔ ہفتے کے روز انسٹاگرام پر اداکار منی ماتھر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے یہ جھلک دکھائی کہ ان کا 2022 کیسا گزارا۔ منی کے 2022 کے بہترین لمحات میں کترینہ کیف کی سالگرہ کی کچھ جھلک بھی دکھائی دی۔ اس ویڈیو کے ایک شاٹ میں وکی فرش پر گھٹنے پر بیٹھے رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ شروری واگھ، جن کے بارے میں افواہ ہے کہ وہ وکی کے بھائی سنی کوشل کو ڈیٹ کر رہی ہیں، وکی کے پیچھے موسیقی پر تھرکتی نظر آرہی ہیں۔ وہیں صوفے پر بیٹھی وکی وکی کو دیکھ کر شرماتی نظر آرہی ہیں۔

یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین وکی اور کترینہ کو دعائیں دے رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ' یہ کتنا پیارا ہے'۔ وہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ ' وکی بہت پیارے ہیں'۔

وکی اور کترینہ 9 دسمبر 2021 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ جوڑے نے 7 سے 9 دسمبر 2021 تک راجستھان کے سکس سینس فورٹ باروارہ میں شادی کی ۔ حال ہی میں کترینہ نے کافی ود کرن کے ساتویں سیزن میں وکی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔ "میں اس (وکی) کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی تھی۔ وہ صرف ایک نام تھا جس کے بارے میں میں نے سنا تھا لیکن اس سے کبھی کوئی تعلق نہیں تھا۔ لیکن پھر، جب میں ان سے ملی تو انہوں نے میرا دل جیت لیا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' وکی میری قسمت میں تھے اور ہماری شادی واقعی میں ہونی ہی تھی۔ اتنے سارے اتفاق ہوئے کہ ایک پل مجھے یہ سب خواب سا محسوس ہورہا تھا'۔ کترینہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نے ان کی سالگرہ پر جب وہ اچھا محسوس نہیں کر رہی تھیں تب ان کی خوشی کے لیے 45 منٹ تک ان کے گانوں پر پرفارم کیا۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف جلد ہی ٹائیگر 3 اور میری کرسمس میں نظر آئیں گی جبکہ وکی میگھنا گلزا کی فلم سیم بہادر میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Katrina Kaif Blushes سلمان خان کے منہ سے وکی کوشل کا نام سن کر کترینہ کیف شرما گئیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details