حیدرآباد: ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز رشبھ پنت 30 دسمبر کو ایک خوفناک سڑک حادثے کا شکار ہوگئے۔ کرکٹر اس حادثے میں بری طرح زخمی ہوئے اور وہ ابھی زیرعلاج ہیں۔ رشبھ کے مداحوں سمیت ملک اور دنیا کے سبھی کھلاڑی ان کی سلامتی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ وہیں بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا، جو اکثر رشبھ کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں، نے بھی رشبھ کا نام لیے بغیر ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے، جس پر انہیں بری طرح ٹرول کیا گیا تھا۔ اب اروشی کی والدہ میرا روتیلا نے رشبھ کے نام ایک پوسٹ لکھا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ Rishabh Pant Car Accident
اروشی کی ماں میرا روتیلا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور ہر روز نئی پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس دوران اداکارہ کی والدہ نے کسی بھی تنقید کی پرواہ کیے بغیر رشبھ پنت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر کی صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔
پوسٹ شیئر کرتے ہوئے میرا نے لکھا ہے کہ 'ایک طرف سوشل میڈیا کی افواہیں اور دوسری طرف آپ کی صحت اور بین الاقوامی سطح پر اتراکھنڈ کا نام روشن کرنا، سدھابالی بابا آپ پر خصوصی رحمتیں فرمائے، آپ سب بھی دعا کریں'۔
اب جیسے ہی اروشی روتیلا کی ماں کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا صارفین کی نظروں میں آئی ویسے ہی اس پر تبصرے آنے شروع ہوگئے۔ میرا روتیلا کی پوسٹ پر صارفین نے شدید تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'ساس'۔ ساتھ ہی ایک اور صارف نے میرا روتیلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا، کہ 'رشبھ بھائی کی خیریت کے لیے دعا کرنے کا شکریہ'۔