اردو

urdu

Uorfi Javed on Tunisha Sharma death: شیزان کو ذمہ دار ٹھہرانا غلط، تونیشا شرما موت معاملے پر عرفی جاوید کا رد عمل

By

Published : Dec 29, 2022, 11:35 AM IST

سوشل میڈیا اسٹر عرفی جاوید نے تونیشا شرما موت کیس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بگ باس او ٹی ٹی سے مقبول ہوئی اداکارہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ کوئی کسی کو اس کی خواہش کے خلاف کسی بھی رشتہ میں رہنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'خود سے محبت کرو۔' Uorfi Javed on Tunisha Sharma death

عرفی جاوید نے تونیشا شرما موت معاملے میں کہا ' شیزان کو اس کی موت کا ذمہ دار ٹھہرانا غلط'
عرفی جاوید نے تونیشا شرما موت معاملے میں کہا ' شیزان کو اس کی موت کا ذمہ دار ٹھہرانا غلط'

حیدرآباد: اداکارہ تونیشا شرما کی المناک موت نے فلم اور ٹیلی ویژن برادری کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔ تونیشا کی موت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید، جو اپنے عجیب و غریب لباس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں، نے اس افسوسناک واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تونیشا کی موت پر تبصرہ کرتے ہوئے عرفی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ 'تیونشا کے معاملے پر میرے 2 خیالات ہیں، ہاں وہ غلط ہو سکتا ہے، اس نے اسے دھوکہ دیا ہو گا لیکن ہم اسے اس کی موت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے۔ آپ کسی ایسے شخص کو اپنے ساتھ رہنے پر مجبور نہیں کرسکتے جو آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا ہے'۔ Uorfi Javed on Tunisha Sharma death

عرفی جاوید نے تونیشا شرما موت معاملے میں کہا ' شیزان کو اس کی موت کا ذمہ دار ٹھہرانا غلط'

انہوں نے نے نوجوان لڑکیوں پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ' خود سے محبت کرنا سیکھو کیونکہ زندگی کسی بھی چیز سے زیادہ قیمتی ہے'۔ عرفی لکھتی ہیں کہ ' لڑکیوں میں بتانا چاہتی ہوں کہ کوئی بھی، میں دوبارہ کہتی ہوں کوئی بھی آپ کی اس قیمتی زندگی کو ختم کرنے کے قابل نہیں ہے۔ کبھی کبھی لگتا ہوگا کہ ہماری دنیا ختم ہوگئی ہے لیکن مجھ پر بھروسہ کریں ایسا نہیں ہے۔ ان لوگوں کے بارے میں سوچو جو آپ سے محبت کرتے ہیں یا اپنے آپ سے تھوڑا زیادہ پیار کرنے کی کوشش کرو'۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'زندگی کو ختم کرنا کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے کیونکہ یہ صرف ان لوگوں کی زندگی کو مزید دکھی بنا دیتا ہے جو آپ کے جانے کے بعد یہ اکیلے رہ جاتے ہیں۔ خود کا ہیرو بنو۔ کچھ وقت مہربانی کرکے کچھ وقت دو۔ خودکشی کے بعد بھی دکھ ختم نہیں ہوتے، جو پیچھے رہ جاتے ہیں وہ اور بھی زیادہ تکلیف اٹھاتے ہیں'۔

واضح رہے کہ منگل کے روز تونیشا کی آخری رسومات ادا کردی گئی تھی۔ ممبئی میں ان کی آخری رسومات میں ٹیلی ویژن کی متعدد مشہور شخصیات سمیت ان کے سابق بوائے فرینڈ شیزان خان کی والدہ اور بہن نے بھی شرکت کی، واضح رہے کہ علی بابا: داستان کابل کے ساتھی اداکار شیزان خان پر خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔ تونیشا کی والدہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔ شیزان نے تونیشا سے ان کی موت سے 15 دن پہلے بریک اپ کیا تھا، مبینہ طور پر بریک اپ کی وجہ سے تونیشا کا دل ٹوٹ گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیزان نے تونیشا سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس سے شادی کریں گے لیکن بعد میں انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا۔

مزید پڑھیں: Tunisha Sharma death case شیزان خان کی پولیس تحویل میں دو دن کی توسیع

ABOUT THE AUTHOR

...view details