اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Miss Teen Universe 2023 مس ٹین یونیورس میں دو ہندوستانی حسیناؤں نے جلوے بکھیرے - مس ٹین یونیورس 2023

اسپین میں منعقدہ مس ٹین یونیورس کے گرینڈ فائنل میں دو بھارتی حسینائیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ 14 سالہ شریسٹھا چودھری نے گرینڈ فائنل میں 'ٹین کنجینیلٹی' ایوارڈ جیتا۔

مس ٹین یونیورس میں دو ہندوستانی حسیناؤں نے جلوے بکھیرے
مس ٹین یونیورس میں دو ہندوستانی حسیناؤں نے جلوے بکھیرے

By

Published : Mar 3, 2023, 4:17 PM IST

ہندوستان کی دو حسینائوں نے سال 2023 کے بین الاقوامی مقابلہ حسن میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ اسپین کے شہر میڈرڈ میں منعقدہ مس ٹین یونیورس کے گرینڈ فائندل میں 18 سالہ ٹین یونیورس انڈیا ریہا سنگھا ٹاپ 6 پوزیشن کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں، جبکہ پریٹین یونیورس انڈیا کی 14 سالہ شریسٹھا چودھری نے گرینڈ فائنل میں 'ٹین کنجینیلٹی' ایوارڈ جیتا۔ اس مقابلہ حسن میں ہندوستان پیرو، نکارگوا ،امریکہ، اسپن اور میکسیکو کی حسیناؤں نے ٹاپ 6 میں جگہ بنائی ہے۔

اس موقع پر ریہا سنگھ نے اپنے تجربات اور تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ "میں اس باوقار مقابلہ حسن میں اپنے ملک، اپنے لوگوں اور خاص طور پر ہندوستان کی نمائندگی کرنے سے کافی پرجوش ہوں۔ ٹاپ 6 پوزیشن کے لئے کوالیفائی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ میں اس شاندار موقع کے لیے مس ٹین یونیورس انڈیا کے نیشنل ڈائریکٹر مس جسمیت کور کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ہندوستان میں لڑکیوں کو اس میدان میں چمکنے اور اپنا بہتر مستقبل بنانے کا موقع مل رہا ہے۔ مجھے میڈرڈ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔


شریسٹھا چودھری نے کہا کہ 'میں میڈرڈ، اسپین میں ہونے والے بین الاقوامی سطح کے مقابلہ حسن میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ اپنے ملک کے لیے مس ٹین کنجینیلٹی ایوارڈ جیتنا میرے لیے بہت فخر کا لمحہ ہے۔ مس ٹین انڈیا کی نیشنل ڈائریکٹر جسمیت کور نے کہا کہ' ٹین یونیورس کے لیے ریہا کو تیار کرنا ایک شاندار تجربہ تھا۔ وہ ایک پراعتماد لڑکی ہے جو چیلنجز کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ میں اس کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ آنے والے مقابلوں میں یہ خطاب کسی ہندوستانی حسینہ کے سر پر سجے گا۔

مزید پڑھیں:Exclusive Interview with Miss Universe Harnaz Sandhu: مس یونیورس ہرناز سندھو کا خصوصی انٹرویو

ABOUT THE AUTHOR

...view details