اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Anurag Kashyap- Vivek Agnihotri Twitter War: ٹویٹر میں وویک اگنی اور انوراگ کشیپ کے درمیان لفظی جنگ چھڑی - انوراگ کشیپ کے بیان پر وویک اگنی ہوتری کا جواب

وویک اگنی ہوتری اور انوراگ کشیپ کے درمیان ٹویٹر پر اس وقت لفظی جنگ چھڑ گئی جب وویک اگنی ہوتری نے انوراگ کے خیالات پر اختلاف رائے ظاہر کیا۔ وویک اگنی ہوتری نے انوراگ کشیپ کے ذریعہ ان کی فلموں کی تحقیق پر سوال اٹھائے جانے کے بعد کہا کہ 'کشمیر فائلز پر کیے گئے میرے چار سال کے ریسرچ کو جھوٹا ثابت کرو'۔ Anurag Kashyap- Vivek Agnihotri Twitter War

ٹویٹر میں وویک اگنی اور انوراگ کشمیر کے درمیان لفظی جنگ چھڑی
ٹویٹر میں وویک اگنی اور انوراگ کشمیر کے درمیان لفظی جنگ چھڑی

By

Published : Dec 15, 2022, 11:07 AM IST

ممبئی: فلمساز وویک اگنی ہوتری اور انوراگ کشیپ کے درمیان بدھ کے روز ٹوئٹر پر اس وقت لفظی جنگ چھڑ گئی جب دی کشمیر فائلز کے ہدایتکار نے انوراگ کشیپ کے حالیہ بیان پر اپنے اختلاف رائے کا اظہار کیا۔ ٹویٹر پر وویک نے انوراگ کشیپ کے انٹرویو کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں لکھا تھا ' کنتارا اور پشپا جیسی فلمیں بالی ووڈ انڈسٹری کو تباہ کر رہی ہیں: انوراگ کشیپ'۔Anurag Kashyap- Vivek Agnihotri Twitter War

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وویک نے لکھا کہ 'میں بالی ووڈ کے ایک اور واحد مائی لورڈ کے خیالات سے مکمل طور پر متفق نہیں ہوں۔ کیا آپ اتفاق کرتے ہیں؟'

ویویک کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے 'گینگز آف واسے پور' کے ڈائریکٹر نے لکھا کہ 'سر آپ کی غلطی نہیں ہے، آپ کی فلموں کی ریسرچ بھی ایسی ہی ہوتی ہے جیسے آپ کی میری بات جیت پر ٹویٹ ہے۔ آپ کا اور آپ کی میڈیا کا بھی وہی حال ہے۔ کوئی نہیں اگلی بار تھوڑی سنجیدگی سے ریسرچ کرلینا'۔

جس کے بعد وویک نے 'من مرضیاں' کے ہدایتکار سے 'دی کشیمر فائلز' پر 4 سال کیے گئے تحقیقی کام کو غلط ثابت کرنے کو کہا اور انوراگ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'دوبارہ' پر بالواسطہ تنقید کی۔

وویک اگنی ہوتری نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'بھولے ناتھ۔ آپ لگے ہاتھ ثابت کر ہی دو کہ دی کشمیر فائلز کا 4 سال کا ریسرچ سب جھوٹا تھا۔ گریجا ٹکو، بی کے گنجو، ائیرپورفس کا قتل، ندی مارگ سب جھوٹا تھا۔ 700 پنڈتوں کے ویڈیو سب جھوٹ تھے۔ ہندو کبھی مرے ہی نہیں، آپ ثابت کر دو، دوبارہ ایسی غلطی نہیں ہوگی'۔

ٹوئٹر پی اس لفظی جنگ نے سوشل میڈیا کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ کچھ مداح وویک کی حمایت میں سامنے آئے تو کچھ انوراگ کشیپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ انوراگ نے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے زوال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'پین انڈیا کے ساتھ ہی اب اس وقت ہر کوئی پین انڈیا فلم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس کے کامیاب ہونے کی توقع صرف 5 سے 10 فیصد ہوگی۔ کنتارا اور پشپا جیسی فلمیں آپ کو کچھ نیا کرنے اور اپنی کہانیاں سنانے کا حوصلہ دیتی ہیں۔ لیکن کے جی ایف 2 چاہے کتنی ہی بڑی کامیابی حاصل کرلے لیکن آپ کوشش کرتے ہیں اور ایک پروجیکٹ بناتے ہیں تب ہی آپ تباہی کی طرف بڑھنا شروع کردیتے ہیں اور آپ دوسروں کو دیکھ کر وہی چیز کرنے لگتے ہیں اور یہی چیز کی وجہ سے بالی ووڈ نے خود کو تباہ کیا ہے۔ آپ کو ایسی فلمیں ڈھونڈنی ہوں گی جو آپ کو ہمت دیں۔"

وہیں وویک نے اب اپنی اگلی فلم 'دی ویکسین وار' کی شوٹنگ شروع کر دی ہے جو 2023 کے یوم آزادی کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ دوسری جانب انوراگ نے حال ہی میں سسپنس تھرلر فلم 'دوبارہ' کی ہدایت کاری کی جس میں تاپسی پنو اور پاویل گلاٹی نے مرکزی کردار ادا کیے لیکن یہ باکس آفس پر ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں: Canadian filmmaker on The Kashmir Files: انوراگ کشیپ اور وویک اگنی ہوتری کی لڑائی میں کینیڈیائی ہدایتکار نے دی کشمیر فائلز کو 'کچرا' بتایا

ABOUT THE AUTHOR

...view details