پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے برطانیہ میں ریلیز کے 17 دنوں میں بھارت کی رواں سال کی کامیاب فلموں میں شمار کی جانے والی فلم آر آر آر کو باکس آفس پر مات دے دی ہے۔ یہ دعوی دی لیجینڈ آف مولا جٹ فلم کے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کیا گیا۔ بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی پنجابی زبان کی فلم سال 1979 میں اسی نام سے آئی مشہور فلم کا ریمیک ہے۔ اس فلم میں حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان بھی ہیں۔The Legend of Maula Jatt UK Collection
دی لیجینڈ آف مولا جٹ فلم کے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ' ایک اور دن ، ایک اور کامیابی، دی لیجینڈ آف مولا جٹ نے صرف 17 دنوں میں برطانیہ میں سال 2022 کی زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم آر آڑ آر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے'۔ حالانکہ اس انسٹاگرام پوسٹ میں فلم کی کمائی کے اعداد و شمار کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد کئی مداحوں نے فلم کی کل کمائی کے اعداد و شمار کا انکشاف نہ کرنے پر سوال اٹھائے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ' آر آر آر نے دنیا بھر میں 1144 کروڑ روپے کی کمائی کی اور مولا جٹ نے 127 کروڑ روپے کی۔ اگر موازنہ کرنا ہی ہے تو ڈھنگ سے کرلیتے، صرف برطانیہ کیوں؟