اردو

urdu

By

Published : Aug 7, 2023, 4:51 PM IST

ETV Bharat / entertainment

Taali trailer: سشمیتا سین کی آئندہ ویب سیریز تالی کا ٹریلر ریلیز

سشمیتا سین کی فلم تالی کا شاندار ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد اب میکرز نے پیر کے روز فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا ہے۔ سشمیتا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ فلم کا ٹریلر شیئر کیا۔

سشمیتا سین کی آئندہ ویب سیریز تالی کا ٹریلر ریلیز
سشمیتا سین کی آئندہ ویب سیریز تالی کا ٹریلر ریلیز

حیدرآباد: سشمیتا سین کی اداکاری والی ویب سیریز تالی کا ٹریلر پیر کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ سشمیتا نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ فلم کا 2 منٹ اور 9 سیکنڈ کے دورانیے کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔ سابقہ مس یونیورس تالی میں ٹرانس جینڈر کارکن شریگوری ساونت کا کردار ادا کر رہی ہیں، اس اوتار میں سشمیتا بے حد بہادر نظر آرہی ہیں۔Taali trailer

انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے سشمیتا نے کیپشن میں لکھا کہ 'گوری آگئی ہے، اپنے سوابھیمان، سمان اور سواتنترتا کی کہانی لے کر' تالی بجائیں گے نہیں بجوائیں گے، تالی جیو سنیما پر 15 اگست کو اسٹریم ہوگا'۔ فلم کا ٹریلر جیسے ہی ریلیز ہوا اداکار کے مداحوں اور انڈسٹری کے دوستوں نے کمنٹ سیکشن میں جم کر اداکارہ کی پذیرائی کی۔

ٹریلر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ ' یہ فلم ایک روح کی خود اعتمادی، احترام اور آزادی کو دہراتی ہے'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'ماں درگا آپ کو تمام نعمتوں اور پیار سے نوازے،آپ کا فن، آپ کا جوش اور حکمت ہمیں امید کی کرن دیتی ہے۔ آپ سےبہت پیار ہے'۔

فلم کا ٹریلر، جدوجہد، صبر اور کامیابی کی ایک جھلک ظاہر کرتی ہے۔ فلم شریگوری ساونت کی حیرت انگیز زندگی پر مرکوز ہے، جس میں ان کے بچپن، ان کے عورت بننے کے سفر اور بھارت میں ٹرانس جینڈرز تحریک شروع کرنے کی جدوجہد کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹریلر کی خاص بات یہ ہے کہ سشمیتا ساونت کی کردار میں بخوبی ڈھلتی نظر آرہی ہیں۔

سین نے اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ' یہ کہانی جدوجہد، طاقت اور صبر کی ہے، یہ شریگوری ساونت کی بے مثال زندگی پر مبنی ہے'۔ انقلاب کے اس مشکل راستے پر چلنے سے زیادہ میرے لیے اور کوئی خوشی کی بات نہیں ہوسکتی، میں اس کے لیے مشکور ہوں۔ یہ میرے لیے کئی وجوہات کی بنا پر اہم ہے اور میں وائیکام 18 کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہوں۔ یہ تو محض شروعات ہے، ہمارے پاس آپ کو دکھانے کے لیے اور بھی بہت کچھ ہے'۔

ممبئی کی ایک ٹرانس جینڈر کارکن شریگوری ساونت کی پیدائش ممبئی میں ہوئی۔ بعد میں ان کی پرورش پونے میں ہوئی۔ وہ 2013 سے نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (NALSA) کے مقدمے میں درخواست گزاروں میں سے ایک تھیں، جس میں سپریم کورٹ نے ٹرانس جینڈر لوگوں کو تیسری جنس کے طور پر تسلیم کیا تھا۔ 2014 میں اس کا تاریخی فیصلہ سنایا گیا تھا۔

ارجن سنگھ بارن اور کارتک ڈی نشاندر کی تخلیق کردہ اس فلم کو نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار روی جادھو نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اسے شیتج پٹوردھن نے لکھا ہے اور اسے ارجن سنگھ بارن، کارتک ڈی نشاندار (جی ایس ای ایم ایس پروڈکشن) اور عفیفہ ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے۔ تالی 15 اگست کو جیو سنیما پر ریلیز ہوگئی۔ سشمیتا اس پروجیکٹ کے علاوہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کے آریہ سیزن 3 میں بھی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:Taali teaser: سشمیتا سین کی سیریز تالی کا ٹیزر ریلیز، اداکارہ ٹرانس جینڈر کے کردار میں نظر آئیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details