اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Gadar 2 vs OMG 2 clash at the box office: سنی دیول نے غدر 2 اور او ایم جی 2 کے باکس آفس ٹکراؤ پر یہ بات کہی - او ایم جی 2 کا مقابلہ غدر 2 پر سنی دیول

سنی دیول اپنی آئندہ فلم غدر 2 کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم کے حوالے سے مداحوں میں جوش و خروش ہے۔ وہیں فلم کا باکس آفس پر اکشے کمار کی فلم او ایم جی 2 سے مقابلہ ہونے والا ہے۔ فلم کی تشہیر کے دوران سنی دیول نے یاد کیا کہ کس طرح سال 2001 میں ان کی فلم غدر : ایک پریم کتھا کا مقابلہ عامر خان کی فلم لگان سے تھا۔

سنی دیول نے غدر 2 اور او ایم جی 2 کے باکس آفس ٹکراؤ پر یہ بات کہی
سنی دیول نے غدر 2 اور او ایم جی 2 کے باکس آفس ٹکراؤ پر یہ بات کہی

By

Published : Aug 7, 2023, 6:21 PM IST

حیدرآباد: سنی دیول کی بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلم غدر 2 کی ریلیز کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے ویسے ویسے مداحوں کے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اداکار فی الحال فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں، جن کا مقابلہ باکس آفس پر اکشے کمار کی فلم او ایم جی 2 کے ساتھ ہوگا۔ سنی اس سے قبل باکس آفس پر ٹکراؤ کا سامنا کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2001 میں ان کی مشہور فلم غدر: ایک پریم کتھا کا عامر خان کی فلم لگان سے آمنا سامنا ہوا تھا۔ دلچسپ بات یہ رہی تھی کہ اس ٹکراؤ کے باوجود دونوں فلمیں ہی کامیاب ثابت ہوئی تھیں۔Gadar 2 vs OMG 2 clash at the box office

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے اکشے کمار کی فلم کے ساتھ ہوانے والے باکس آفس ٹکراؤ کے بارے میں پوچھا گیا تھا سنی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'مجھے کچھ پتہ نہیں'۔ تاہم انہوں نے غدر اور لگان کے درمیان ہوئی باکس آفس ٹکراؤ کی یادیں تازہ کی۔ انہوں نے یاد کیا کہ کس طرح اس وقت لوگ لگان کی طرف زیادہ متوجہ تھے لیکن اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا۔ دیول نے کہا کہ ان کا فلم پر پختہ یقین ہے اور باقی سب تقدیر کے ہاتھوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ' میری غدر ہے، جو ہوگا سو ہوگا'۔

اس موقع پر سنی دیول نے لگان کے مقابلے غدر کی ہوئی زیادہ کمائی پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ' لگان کی کمائی غدر کی کمائی کا پانچ فیصد بھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہ اس طرح کے موازنہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ لگان واقعی ایک اچھی فلم تھی جس نے بہترین غیر ملکی زبان کے زمرے میں باوقار اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزدگی حاصل کی۔

غدر 2 میں سنی دیول اور امیشا پٹیل 22 سال بعد تارا سنگھ اور سکینہ کے کردار میں دوبارہ نظر آنے والے ہیں۔ شائقین اس بات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ غدر 2 اور او ایم جی 2 میں کون سب سے زیادہ کامیابی حاصل کرتا ہے، یہ دونوں فلم 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ہیں۔

مزید پڑھیں:Sunny Deol on cross-border relationships: سیما حیدر اور انجو جیسے سرحد پار محبت کی کہانیوں پر سنی دیول کا بیان

ABOUT THE AUTHOR

...view details