نیٹفلکس کی آئندہ فلم دی آرچیز کے کاسٹ اور عملے کے لیے کرسمس کی چھٹیاں جلد ہی شروع ہوگئی ہیں کیونکہ فلمساز زویا اختر نے اعلان کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ پیر کے روز مکمل کرلی گئی ہے۔ فلمساز نے سیٹ سے کچھ تصویریں شیئ رکی ہیں جہاں پر کرسمس کی سجاوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مشہور امریکی کامک کتاب پر مبنی اس فلم میں اگستیہ نندا، سہانا خان، خوشی کپور، مہیر آہوجا، ڈاٹ، یوراج مینڈا اور ویدانگ رائنا مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم اداکار امیتابھ بچن کے نواسے اور اداکار و فلمساز راج کپور کے پر پوتے اگستیہ نندا کی پہلی فلم ہے۔ وہیں اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا اور آنجہانی اداکار سری دیوی کی بیٹی خوشی بھی اس فلم سے اپنی اداکاری کا آغاز کر رہی ہیں۔The Archies Wrap Up
زویا نے فلم کے آخری شاٹ کے کلپ بورڈ کی ایک تصویر پوسٹ کرنے کے ساتھ فلم کے علمے اور کاسٹ کی بھی تصاویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ 'آرچیز کی شوٹنگ مکمل، بہترین عملہ، بہترین کاسٹ۔ صرف شکرگزار ہوں'۔ ان میں سے ایک تصویر میں فلم کے کاسٹ کو فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کی خوشی میں کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ زویا نے ایک اور تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ فلم کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ سیٹ پر پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔