کانز: کانز فلم فیسٹیول 2022 میں ایک نیم برہنہ خاتون کو ریڈ کارپیٹ سے ہٹایا گیا۔ یہ خاتون یوکرین میں خواتین کے ساتھ ہورہے جنسی تشدد کے خلاف احتجاج کر رہی تھی۔ Topless Woman Protest at Cannes Red Carpet۔ ہالی ووڈ رپورٹر نے بتایا کہ وہاں موجود عینی شاہدین کے مطابق اس خاتون نے اپنے تمام کپڑے اتار دیے تھے اور وہاں موجود فوٹوگرافرز کے سامنے اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئی۔ یہ دیکھتے ہی سیکورٹی گارڈ خاتون کے پاس دوڑے اور انہوں نے اپنے کوٹ سے خاتون کا پردہ کیا۔ خاتون نے اپنے جسم پر پینٹ سے یوکرین کا پرچم رنگوایا ہوا تھا اور اس کے سینے اور پیٹ پر ' ہم سے زیادتی بند کرو' لکھا ہوا تھا۔ Protest Against Sexual Violence in Ukraine
Stop Raping Us: کانز فلم فیسٹیول میں نیم برہنہ خاتون کا یوکرین میں ہورہے جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج
75ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں ایک خاتون نے یوکرین میں خواتین کے ساتھ ہورہے ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کیا۔ خاتون نے اپنے جسم میں پینٹ سے یوکرین کا پرچم بنایا اور احتجاج درج کرواتے ہوئے اپنے سینے اور پیٹ پر ' ہم سے زیادتی بند کرو' لکھا۔ Stop Raping Us
آؤٹ لیٹ کے مطابق، یہ واقعہ جارج ملر کی 'تھری تھاؤزنڈ ایئرز آف لانگنگ' کے پریمیئر کے موقع پر ریڈ کارپٹ پر پیش آیا، جس میں ادریس ایلبا اور ٹلڈا سوئٹن نے اداکاری کی تھی۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تب اس وقت فلم کے ڈائریکٹر اور ستارے وہاں موجود تھے۔ ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق یوکرین میں روسی حملے کے بعد سے یوکرین کے شہریوں کو روسی فوجیوں کی جانب سے کی جارہی زیادتی کا سامنا ہے اور اس حوالے سے متعدد رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کانز فلم فیسٹیول کے 75ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں براہ راست سیٹلائٹ کے ذریعے ایک جذباتی خطاب کیا تھا اور فلم سازوں سے آمروں کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی تھی۔