اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

SS Rajamouli on Ray Stevenson death: ایس ایس راجامولی نے اداکار رے اسٹیونسن کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا

آر آر آر کے ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی نے اداکار رے اسٹیونسن کی یاد میں ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اداکار 58 سال کے تھے۔

http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/23-May-2023/18571935_16_18571935_1684814348343.png
ایس ایس راجامولی نے اداکار رے اسٹیونسن کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا

By

Published : May 23, 2023, 10:14 AM IST

حیدرآباد: رے اسٹیونسن جو ہندوستان میں ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر میں برطانوی گورنر اسکاٹ بکسٹن کے کردار کے لیے مشہور تھے، 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے مارول فلم تھور میں بطور اسگارڈین وارئیر کے کردار میں کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔ آر آر آر کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اداکار کے موت کی خبر کی تصدیق کی، جس کے بعد ایس ایس راجامولی نے اداکار کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے ایک دلی نوٹ شیئر کیا۔SS Rajamouli on Ray Stevenson death

آر آر آر کے ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی نے معروف اداکار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ' چونکا دینے والی... میں اس خبر پر یقین نہیں کر سکتا۔ رے اپنے ساتھ سیٹ پر لاجواب توانائی اور خوشی لے کر آتے تھے۔ انہیں دیکھ کر کوئی بھی متاثر ہوجاتا تھا۔ ان کے ساتھ کام کرنا ایک خوشی بھرا تجربہ رہا۔ میری دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، ان کی روح کو سکون ملے'۔

آر آر آر کی ٹیم نے اداکار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'جب ہم اس مشکل سین کی شوٹنگ کر رہے تھے تو ان کی عمر 56 سال تھی، لیکن اس اسٹنٹ کو انجام دیتے ہوئے انہوں نے کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ آر آر آر کی سیٹ پر آپ کی موجودگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا رے اسٹیونسن۔ آپ بہت جلدی چلے گئے'۔

واضح رہے کہ آر آر آر کی ٹیم نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر پیر کی رات اس افسوسناک خبر کو شیئر کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ٹیم میں موجود ہم سب کے لیے حیران کن خبر ہے' رے اسٹیونسن آپ کو سکون ملے۔ سر اسکاٹ آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے'۔رے کو مارول کی تھور ٹرائیلوجی میں وولسٹاگ اور وائکنگز کے اوتار میں بھی دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:Fardeen Khan body transformation: فردین خان نے اپنے نئے اوتار سے مداحوں کو حیران کردیا، دیکھیں ویڈیو

ABOUT THE AUTHOR

...view details