حیدرآباد: رواں سال بالی ووڈ میں کئی اداکارائیں ماں بنیں، جن میں سونم کپور، عالیہ بھٹ اور بپاشا باسو جیسی بڑی اداکارائیں شامل ہیں۔ اب یہ تمام اداکارائیں زچگی کے بعد کے دور سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ ادھر سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا نے اداکارہ بپاشا باسو اور ان کی بیٹی دیوی باسو سنگھ گروور کے لیے ایک خوبصورت تحفہ بھیجا ہے، جس کی تصاویر بپاشا باسو نے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بٹی دیوی کو یہ خوبصورت تحفہ پسند آیا ہے۔ Sonam Kapoor Gift to Bipasha's Daughter
واضح رہے کہ رواں ماہ 12 نومبر کو بپاشا کے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام انہوں نے دیوی سنگھ گروور رکھا ہے۔ وہیں سونم کپور بھی اس سال ماں بنی ہیں۔ ان کے گھر 20 اگست کو ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام انہوں نے وایو رکھا ہے۔
بپاشا باسو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بالی ووڈ کے جوڑے سونم کپور اور آنند آہوجا کی جانب سے انہیں بھیجے گئے تمام تحائف کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ تمام تحائف کو خوبصورت فیتہ اور غباروں سے سجایا گیا تھا۔ اس گفٹ ہیمپر کے ساتھ سونم نے ایک پیارا پیغام بھی لکھا ہے۔ ہیمپر پر لکھا ہے' پیاری بپاشا اور کرن۔ آپ دونوں کو پیاری بیٹی کے لیے بہت ساری مبارکباد، اولاد ایک نعمت ہے اور مجھے یقین ہے کہ دیوی آپ پر نعمتوں کی ڈھیروں بارش کرے گی۔ سونم، آنند اور وایو'۔
بپاشا نے سونم اور آہوجا کی جانب سے بھیجے گئے ان پیار بھرے تحفے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کا شکریہ ادا کیا اور لکھا، 'شکریہ سونم، آنند اور وایو'، دیوی کو آپ کا تحفہ بہت پسند آیا'۔ اس کے ساتھ بپاشا نے شکریہ پوسٹ میں سرخ دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔ بپاشا نے حال ہی میں بیٹی دیوی کے ساتھ اپنی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'ہمارے گھر ماتا رانی آئی ہیں اور اسی لیے وہ اپنی بیٹی کا نام دیوی رکھ رہی ہیں'۔ دوسری جانب سونم کپور اور آنند آہوجا نے اگست میں بیٹے وایو کے ساتھ تصویریں شیئر کرکے مداحوں سے بے پناہ محبت حاصل کی۔
مزید پڑھیں:Bipasha Basu' s Daughter First Pic: ماں بننے کے بعد بپاشا باسو نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک دکھائی