اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Shilpa Shetty injures Herself while Shooting: ایکشن مناظر شوٹ کرتے وقت شلپا شیٹی زخمی - روہت شیٹی کی انڈین پولیس فورس میں شلپا

شلپا شیٹی کو اپنی پہلی او ٹی ٹی سیریز 'انڈین پولیس فورس' کی شوٹنگ کے دوران ٹانگوں پر چوٹ آئی ہے۔ بدھ کے روز شلپا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ Shilpa Shetty injures Herself while Shooting

ایکشن مناظر شوٹ کرتے وقت شلپا شیٹی زخمی ہوئیں
ایکشن مناظر شوٹ کرتے وقت شلپا شیٹی زخمی ہوئیں

By

Published : Aug 10, 2022, 5:38 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ):اداکارہ شلپا شیٹی، روہت شیٹی کی ایکشن سیریز 'انڈین پولیس فورس' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ 'چھ ہفتوں کے لیے کام سے فارغ ہوگئی ہیں'۔ اداکارہ نے اپریل میں روہت شیٹی کی پہلی او ٹی ٹی سیریز انڈین پولیس فورس کی کاسٹ میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وہ ممبئی میں اس کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔Shilpa Shetty injures Herself while Shooting

بدھ کے روز شلپا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی نظر آرہی ہے اور ان کا بایاں پیر بھی زخمی نظر آرہا ہے۔ اس حادثے کے بعد شلپا کو بظاہر چھ ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے لیکن تصویر میں ان کے چہرے پر مسکراہٹ برقرار ہے۔

اس خبر کے بعد 47 سالہ اداکارہ کے مداح، فالوروز اور اہل خانہ انہیں جلد صحت یاب ہونے کی دعائیں بھیج رہے ہیں۔ شلپا نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' انہوں نے کہا رول کیمرہ ایکشن اور ایک ٹانگ ٹوٹ دو' اور میں نے سچ میں اس بات پر عمل کرلیا۔ 6 ہفتوں کے لیے کام سے دور ہوں لیکن میں جلد ہی مضبوط اور بہتر بن کر واپس آؤں گی، تب تک کے لیے دعا میں یاد رکھیے'۔

اس کے بعد اداکارہ نے مزید لکھا کہ ' دعائیں ہمیشہ کرتی ہیں'۔ شلپا کی بہن شمیتا شیٹی نے سب سے پہلے اس پوسٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ' میری منکی سب سے مضبوط ہے'۔ وہیں صوفی چودھری نے کہا کہ ' جلدی سے صحتیاب ہوجاؤ سپر وومن شلپا'۔

مزید پڑھیں:Shilpa Shetty in Indian Police Force: روہت شیٹی کے انڈین پولیس فورس میں شلپا شیٹی بھی شامل

انڈین پولیس فورس کے علاوہ شلپا فلم سکھی میں بھی نظر آئیں گی، جس کی ہدایت کاری سونل جوشی کررہی ہیں، جو اس سے قبل دھوم 3 اور جب ہیری میٹ سیجل جیسی فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ گزشتہ ماہ مکمل کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details