اردو

urdu

By

Published : Aug 9, 2022, 9:49 AM IST

ETV Bharat / entertainment

Shamita Shetty-Rakesh Bapat: شمیتا شیٹی اور راکیش بریک اپ کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئے، دیکھیں ویڈیو

بگ باس او ٹی ٹی میں نظر آئی شمیتا شیٹی اور راکیش باپٹ کی جوڑی بھلے ہی ٹوٹ گئی ہو لیکن دونوں کے درمیان کی گہری دوستی اب بھی برقرار ہے۔ حال ہی میں دونوں کو بریک اپ کے بعد پہلی بار ایک ساتھ مزے کرتے ہوئے دیکھا گیا۔Shamita Shetty-Rakesh Bapat

شمیتا شیٹی اور راکیش بریک اپ کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئے، دیکھیں ویڈیو
شمیتا شیٹی اور راکیش بریک اپ کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئے، دیکھیں ویڈیو

ممبئی: سوشل میڈیا پر علیحدگی کے اعلان کے بعد راکیش باپٹ اور شمیتا شیٹی کو پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ ان دونوں کی محبت 'بگ باس او ٹی ٹی ' شو میں شروع ہوئی تھی لیکن چند روز قبل دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ حال ہی میں ان دونوں کا میوزک ویڈیو 'تیرے وچ رب دِسدا' ریلیز ہوا ہے، جس میں دونوں ایک ساتھ بہت رومانوی اور خوبصورت لگ رہے ہیں۔ دونوں بھلے ہی اب ایک دوسرے کے پیار میں نہیں ہیں لیکن ان کی دوستی برقرار ہے۔Shamita Shetty-Rakesh Bapat

ان دونوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں میڈیا کے سامنے ایک دوسرے کے ساتھ خوشی سے تصویریں کھینچاتے ہوئے نظر آئے۔ یہ ویڈیو اب تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اس کلپ میں شمیتا نے فلورل پرنٹ گاؤن پہنا ہوا ہے۔ دوسری طرف راکیش نے نیلے رنگ کی لائننگ شرٹ اور سفید جینز پہن رکھی ہے، اس کے ساتھ اس نے سرخ جوتے پہن رکھے ہیں، جو ان پر کافی اچھا لگ رہا ہے۔

پاپرازی کے لیے پوز دیتے ہوئے دونوں بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح بھی خوش ہوئے۔

غور طلب ہے کہ شمیتا اور راکیش باپت کا ویڈیو البم 'تیرے وچ رب دسدا' حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ اس سے قبل شمیتا شیٹی نے گانے کا پرومو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ہم آپ کے دلوں کو پیار سے جیتنے آرہے ہیں، گانا 5 اگست کو ریلیز ہو رہا ہے۔ دراصل یہ گانا 2 اگست کو ریلیز ہونا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس گانے کو سچیت پرمپارا نے کمپوز کرنے کے ساتھ گایا بھی ہے۔ گانے کے بول مشہور نغمہ نگار منوج منتشیر نے لکھے ہیں۔

مزید پڑھیں:شمیتا شیٹی اور راکیش نے سوشل میڈیا پر بریک اپ کا اعلان کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details