اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

کیا شاہد کپور اپنی آئندہ فلم میں روبوٹ کے ساتھ رومانس کریں گے؟ - shahid kapoor latest news

شاہد کپور کے حوالے سے یہ خبریں آرہی ہیں کہ وہ جلد ہی دنیش وجن کی فلم میں نظر آئیں گے۔ رومانوی کامیڈی فلم میں شاہد ایک روبوٹکس انجینئر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم کی ہدایتکاری امیت جوشی کریں گے، جو کہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔

کیا شاہد کپور اپنی آئندہ فلم میں روبوٹ کے ساتھ رومانس کریں گے؟
کیا شاہد کپور اپنی آئندہ فلم میں روبوٹ کے ساتھ رومانس کریں گے؟

By

Published : Aug 5, 2022, 3:15 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): اداکار شاہد کپور اور کریتی سینن پہلی بار ایک رومانوی کامیڈی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اس فلم کو دنیش وجن پروڈیوس کریں گے۔ اس فلم کے نام کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ ایک 'روبوٹ رام کام' فلم ہوگی۔ شاہد اور کریتی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

پہلی بار شاہد کپور، دنیش وجن کے ساتھ کام کرنے والے ہیں، جنہوں نے ہندی میڈیم، استری، لُکا چھپی اور دیگر کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ وہیں اس فلم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ کریتی اور شاہد کی جوڑی پہلی بار بڑے پردے پر نظر آئے گی۔ واضح رہے کہ دنیش کے ساتھ کریتی پہلے بھی کام کرچکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شاہد ایک روبوٹکس انجینئر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ کریتی روبوٹ کے کردار میں نظر آئیں گی۔

اس فلم کی ہدایتکاری امیت جوشی کریں گے، جو کہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔ یہ فلم انسان اور مشین کے درمیان رومانس کے خیال کو تلاش کرے گی۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم ہندوستانی ثقافت اور روایت کے پس منظر میں بنائی جائے گی ہے۔ یہ فلم سال 2014 کی ہالی ووڈ فلم 'ایکس مشینا' اور ٹی وی چینل 'لائف اوکے' میں نشر ہونے والا سائنس فائی ڈرامہ ' بہو ہماری رجنی کانت کے جیسی ہوگی۔

جہاں ایک طرف کریتی اور شاہد کے ایک ساتھ کام کرنے کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں، وہیں دنیش وجن کی میڈڈاک فلمز نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

اس دوران شاہد کے پاس کچھ دیگر دلچسپ پروجیکٹس بھی ہیں۔ وہ جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹفارم پر ڈیبیو کرتے نظر آئیں گے، جس کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ شاہد نے ہدایت کار علی عباس ظفر کے ساتھ ایک ایکشن فلم کے لیے بھی ہامی بھری ہے۔ وہیں دوسری طرف کریتی سینن فلم بھیڑیا، ادی پُروش، گنپتھ اور شہزادہ میں نظر آنے والی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details