اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Shah Rukh Khan's security upgraded اداکار شاہ رخ خان کو وائی پلس سکیورٹی فراہم کی گئی - پٹھان اسٹار شاہ رخ خان

اداکار شاہ رخ خان کے سکیورٹی کو مہاراشٹر حکومت نے وائی پلس کیٹیگری میں اپ گریڈ کر دیا ہے۔ کنگ خان کو ان کی فلم پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد کسی نامعلوم شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ Shah Rukh Khan Y-plus Security

Etv Bharatشاہ رخ خان کو فراہم کی گئی وائی پلس سکیورٹی
Etv Bharatشاہ رخ خان کو فراہم کی گئی وائی پلس سکیورٹی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 11:51 AM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سکیورٹی کو مہاراشٹر حکومت نے ممکنہ دھمکیوں کے نتیجے میں وائی پلس کیٹیگری میں اپ گریڈ کر دیا ہے۔ چونکہ ان کی حالیہ فلموں پٹھان اور جوان کی ریلیز پر خوب پذیرائی ہوئی، اس لیے انہیں نامعلوم شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ فی الوقت کنگ خان کے چھ پرسنل سکیورٹی آفیسرز اور پانچ مسلح گارڈز وائی پلس سکیورٹی کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق، شاہ رخ خان کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ جس کی وجہ سے مہاراشٹرا حکومت نے انہیں وائی پلس سکیورٹی فراہم کی ہے۔ ایسی مشہور شخصیات جو سخت خطرے میں ہوتے ہیں انہیں حکومت کی جانب سے وائی پلس سکیورٹی دی جاتی ہے، جس میں چھ پرسنل سیکیورٹی آفیسرز ہوتے ہیں، جو چوبیس گھنٹے تین شفٹوں میں کام کرتے ہیں اور پانچ مسلح گارڈز ان کے گھروں پر ہوتے ہیں۔

بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں میں جن کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ان میں امیتابھ بچن، عامر خان، اکشے کمار، اور انوپم کھیر شامل ہیں۔ امیتابھ بچن، عامر خان، اکشے کمار، اور انوپم کھیر کے پاس جو ایکس سکیورٹی کور ہے۔ وہ انہیں ہفتے کے ساتوں دن تین شفٹوں میں تین پی ایس او کے حقدار بناتا ہے۔ شاہ رخ کی حفاظت کے لیے پہلے صرف دو پولیس اہلکار تعینات تھے۔ تاہم، اب اوم شانتی اوم اداکار کے پاس وائی پلس زمرہ کے لیے 11 سکیورٹی گارڈز ہوں گے۔ مزید پولیس اہلکار ان کے گھر منت کے باہر تعینات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق، حکومت نے دھمکیوں کے بدلے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے شاہ رخ خان کی سکیورٹی کو اپ گریڈ کیا ہے۔ شاہ رخ خان حال ہی میں فلم جوان میں نظر آئے، جو عالمی سطح پر پہلے ہی 1103.27 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ اب وہ اپنی آنے والی فلم ڈنکی میں تاپسی پنو کے ساتھ نظر آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details