اداکارہ شاہ رخ خان اپنی آئندہ ایکشن فلم پٹھان میں جان ابراہم کے ساتھ ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ جہاں حقیقی زندگی میں دونوں اداکار کے درمیان تلخیاں پائی جانے کی افواہیں ہیں وہیں حال ہی میں شاہ رخ خان نے جان ابراہم کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کی۔ سپراسٹار نے انکشاف کیا کہ کس طرح شوٹنگ کے دوران جان نے انہیں مارنے سے انکار کردیا تھا۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جان انہیں 'قومی خزانہ' کہتے ہیں۔سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان میں شاہ رخ نے پٹھان نامی ایک جاسوشی ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے، جو جان ابراہم کی دہشت گردانہ سازش کو ختم کرنے کے لیے ایک مشن پر نکل پڑتا ہے۔ دیپیکا پڈوکون بھی شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے مشن میں شامل ہوتی ہیں۔SRK Praises John Abraham
بدھ کے روز یش راج فلمز نے اپنے یوٹیوب چینل پر شاہ رخ خان کے ساتھ فلم پٹھان کے حوالے سے کی گئی بات چیت کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں شاہ رخ خان نے اپنے کردار پٹھان اور جان کے منفی کردار ادا کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جان کو تب سے جانتے ہیں جب سے وہ ممبئی آئے ہیں اور وہ دوست ہیں۔ شاہ رخ نے جان کو ' شرمیلا، خاموش اور تہنائی پسند انسان بتایا اور یہ بھی کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پٹھان کے آنے کے بعد فلم میں جان کے کردار کو زیادہ پسند کیا جائے۔
پہلی بار جان کے ساتھ کام کرنے اور جان کے ذریعہ منفی کردار ادا کرنے پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ' میں ان سے کئی بار اس وقت ملا جب وہ کوئی فلم کر رہے تھے یا ہم ایک ساتھ فلم کرنا چاہتے تھے پھر ہمیں یہ فلم کرنے کا موقع ملا۔ میں بہت چاہتا تھا کہ جان یہ فلم کریں اور یہ ان کی رحم دلی ہے کہ وہ یہ کرنے کے لیے راضی ہوگئے جہاں وہ منفی کردار ادا کریں گے ۔ وہ ایک ٹاپ اسٹار ہیں۔ ان کی اپنی فرنچائز ہیں اور وہ خود زبردست ایکشن فلمیں کر رہے ہیں اور پھر ایسی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرنا جہاں ان کا کردار منفی ہوگا اس کے لیے بہت زیادہ ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ شاہ رخ خان نے یہ بھی بتایا کہ جہاں زیادہ تر اداکار فلموں میں منفی کردار ادا کرنے سے انکار کرتے ہیں وہیں جان مختلف ہیں۔'اس کے لیے خود پر بہت زیادہ اعتماد رکھنے کی ضرورت ہے خاص طور پر جب میں ہندی فلموں کے تناظر سے دیکھتا ہوں تو ہیرو منفی کردار ادا نہیں کرتے ۔ حالانکہ میں ایک برے آدمی کا کردار ادا کرنا پسند کروں گا۔ میرے دل میں ان کرداروں کے لیے گہری عزت ہے'۔