اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Shilpa Shetty workouts on wheelchair: فریکچر ٹانگ کے ساتھ شلپا شیٹی نے جم میں ورزش کی، دیکھیں اداکارہ کا یہ ویڈیو

شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر پیر کے روز جم سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ ٹوٹے ہوئے پیروں میں ورک آؤٹ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔Shilpa Shetty workouts on wheelchair

ریکچر ٹانگ کے ساتھ شلپا شیٹی نے جم میں ورزش کی، دیکھیں اداکارہ کا یہ ویڈیو
ریکچر ٹانگ کے ساتھ شلپا شیٹی نے جم میں ورزش کی، دیکھیں اداکارہ کا یہ ویڈیو

By

Published : Aug 29, 2022, 11:23 AM IST

حیدرآباد (تلنگانہ) : روہت شیٹی کی ویب سیریز انڈین پولیس فورس کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والی اداکارہ شلپا شیٹی نے پیروں کے صحت یاب ہونے سے پہلے ورزش شروع کردی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ وہیل چئیر پر ورزش کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔Shilpa Shetty workouts on wheelchair

آج شلپا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر ٹوٹی ہوئی ٹانگ میں بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں لیکن وہ اپنے ہاتھوں پر ڈمبلز تھامے ورزش کر رہی ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' چاہے کچھ بھی ہوجائے آگے بڑھتے رہو اور میں اپنی زندگی میں اس پالیسی پر ہی عمل کرتی ہوں خاص طور پر گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اس پر کافی عمل کیا ہے۔ مجھے اس وقت کا اچھا استعمال کرنا ہے جبکہ میری ٹانگوں کو بھی ریکور ہونے کے لیے وقت کی ضرورت ہے اس لیے میں نے اس بات کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے کہ میں ایک ایسے روٹین کو فالو کروں گی جو میری اوپری جسم کو مضبوط بنائے گا'۔

47 سالہ اداکارہ نے اپنے فالوورز اور مداحوں سے بھی کہا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور چوٹ سے صحت یاب ہونے کے دوران جم جانے سے پہلے ماہر کی مدد لیں۔

شلپا نے مزید لکھا کہ ' میں یہ ورزش ماہر کی نگرانی میں کر رہی ہوں۔اگر آپ بھی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں، تو آپ کو یہ کام تجربہ کار کوچ کی نگرانی میں کرنا چاہیے یا جب تک کہ آپ خود ایک تجربہ کار ورزش کار نہ ہوں'۔

واضح رہے کہ دھڑکن کی اداکارہ کو حال ہی میں ابھیمانیو داسانی اور شرلی سیٹیا کے ساتھ ایک ایکشن کامیڈی فلم 'نکما' میں دیکھا گیا تھا۔ وہ جلد ہی روہت شیٹی کی آئندہ ویب سیریز انڈین پولیس فورس کے ساتھ شاندار او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے والی ہیں، جس میں وہ سدھارتھ ملہوترا اور وویک اوبرائے کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ سیریز ایمیزون پرائم ویڈیو پر نشر ہوگی۔

مزید پڑھیں:Shilpa Shetty injures Herself while Shooting: ایکشن مناظر شوٹ کرتے وقت شلپا شیٹی زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details