اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Film Ae Watan Mere Watan اے وطن میرے وطن سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کریں گی سارہ علی خان

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 'اے وطن میرے وطن' سے ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ یہ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ہے۔ Sara Ali Khan New Film

By

Published : Oct 5, 2022, 1:46 PM IST

اے وطن میرے وطن سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کریں گی سارہ علی خان
اے وطن میرے وطن سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کریں گی سارہ علی خان

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 'اے وطن میرے وطن' سے ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ سارہ علی خان 'اے وطن میرے وطن' میں مجاہد آزادی اوشا مہتا کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اے وطن میرے وطن دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ہے۔ یہ فلم ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوگی۔ اے وطن میرے وطن کی ہدایت کاری کنن ائیر کریں گے۔ فلم کی کہانی دراب فاروقی نے لکھی ہے۔ Sara Ali Khan New Film Ae Watan Mere Watan

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اوشا مہتا جدوجہد آزادی کے دوران سکریٹ ریڈیو آپریٹر تھیں۔ انہوں نے ملک کی آزادی کے دوران اہم کردار نبھایا تھا ۔ اوشا مہتا نے سکریٹ ریڈیو سروس 'کانگریس ریڈیو' کا آغاز کیا تھا۔ اس سروس ریڈیو کی مدد سے اس وقت کی وہ تمام معلومات اور دیگر خبریں شیئر کی جاتی تھیں جن پر اس دوران انگریزوں نے پابندی لگا رکھی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details