اردو

urdu

By

Published : Feb 28, 2023, 1:47 PM IST

ETV Bharat / entertainment

Samantha Shares Pic of Bruised Hand: سمانتھا نے سیٹاڈل کی شوٹنگ کے دوران اپنے زخمی ہاتھوں کی تصویر شیئر کی

بالی ووڈ اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو اپنے ایکشن اوتار میں واپس آگئی ہیں۔ اداکارہ ہالی ووڈ سیریز سیٹاڈل کے ہندی ورژن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شوٹنگ سیٹ سے اپنی ایک جھلک شیئر کی ہے۔

سمانتھا نے سیٹاڈل کی شوٹنگ کے دوران اپنے زخمی ہاتھوں کی تصویر شیئر کی
سمانتھا نے سیٹاڈل کی شوٹنگ کے دوران اپنے زخمی ہاتھوں کی تصویر شیئر کی

حیدرآباد: سمانتھا روتھ پربھو نے ہالی ووڈ سیریز سیٹاڈل کے بھارتی ورژن کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ اس تھرلر سیریز میں اداکارہ ایک جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گی اور اپنے اس کردار پر پورا اترنا کے لیے وہ سخت ایکشن سیکوئینس کی تربیت بھی حاصل کر رہی ہیں۔جسمانی طور پر مشکل بھرے مناظر کو شوٹ کرنا سمانتھا کے لیے آسان نہیں ہونے والا ہے کیونکہ وہ مائیوسائٹیس نامی ایک بیماری سے لڑ رہی ہیں۔ تاہم اداکارہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کو دیکھیں تو اداکارہ صحتمند نظر آرہی ہیں۔Samantha Shares Pic of Bruised Hand

منگل کے روز سمانتھا نے اپنے ہاتھوں کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی۔ اداکارہ نے مزید کوئی تفصیلات شیئر کیے بغیر اپنے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' ایکشن کے فائدے'۔ اس تصویر میں اداکار کے ہاتھ زخمی نظر آرہے ہیں اور وہ جن فائدے کے بارے میں بات کر رہی ہیں وہ ان کی آئندہ سیزیز کی شوٹنگ کے ایکشن سیکوئنس سے متعلق ہے۔ واضح رہے کہ اس سیریز کے ہالی ووڈ ورژن کو مشہور ہدایتکار جوڑی روسو برادرز اپنے بینر اے جی بی او کے تحت بنا رہے ہیں۔

سمانتھا نے سیٹاڈل کی شوٹنگ کے دوران اپنے زخمی ہاتھوں کی تصویر شیئر کی

بھارت میں بننے والی اس سیریز کے عنوان کا ابھی اعلان ہونا باقی ہے۔ حالانکہ سمانتھا کی یہ سیریز کی ہدایتکاری بھی ان کے فیملی مین 2 کے ہدایتکار راج اور ڈی کر رہے ہیں۔ اس سیریز کی شوٹنگ اس ماہ کے اول میں ممبئی میں شروع ہوئی تھی۔ سیریز کی شوٹنگ شمالی ہندوستان میں بھی کی جائے گی جس کے بعد ٹیم سربیا اور جنوبی افریقہ جائے گی۔

سمانتھا کے علاوہ اس سیریز میں ورون دھون بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلمساز پہلے دعویٰ کیا تھا کہ یہ سیریز بے حد بڑی ہونے والی ہے۔ یہ سیریز جتنی ایکشن سے بھرپور ہوگی اتنی ہی اس میں مزاح کا تڑکا دیکھنے کو ملے گا۔

مزید پڑھیں:PC First Look from Citadel:سیٹاڈل سے سامنے آئی پرینکا چوپڑا کی پہلی جھلک پر راجکمار راؤ سمیت ان اداکاروں نے ردعمل ظاہر کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details