حیدرآباد: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ہندی فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکاروں پر طنز کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ' وہ پانچ (شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اکشے کمار، عامر خان اور سلمان خان) انہیں سخت مقابلہ دیں گے۔ 68 ویں فلم فیئر ایوارڈز 2023 کی پریس کانفرنس کے دوران اداکار سے پوچھا گیا کہ اداکاروں کی نئی نسل میں سے کسی اداکار نے انہیں متاثر کیا ہے۔Salman Khan's message to Young Actors
سلمان نے کہا کہ وہ اور ان کے ہم عصر سبھی باصلاحیت اور محنتی ہیں اور اتنی جلدی ہار نہیں مانیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم انہیں سخت مقابلہ دیں گے'۔ کم عمر اداکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے سلمان نے کہا کہ 'ہم (وہ، شاہ رخ خان، اکشے کمار، اجے دیوگن، اور عامر خان) ریٹائر ہونے کا ارادہ نہیں کر رہے ہیں۔ ہماری فلمیں بھی کامیاب ہیں اس لیے ہم نے اپنی فیسیں بڑھا دی ہیں۔ اس کے نتیجے میں وہ اپنی فیس بڑھا رہے ہیں، لیکن ان کی فلمیں اتنا اچھا کام نہیں کر رہی ہیں '۔
سلمان خان نے کہا کہ میں کافی عرصے سے سن رہا ہوں کہ ہندی فلمیں ناکام ہو رہی ہیں۔ تاہم اداکار نے ان فلموں کے ناکام ہونے کی وجہ بھی بتایا ۔ اداکار نے کہا کہ غلط فلمیں بن رہی ہیں جس کے نتیجے میں وہ باکس آفس پر ناکام ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم سازوں کا خیال ہے کہ وہ بہترین فلمیں پروڈیوس کر رہے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے۔