حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے دسہرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ اداکار نے اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے نئی جھلک شیئر کی ہے۔ جسے دیکھنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ فلم میں سلمان خان کا ڈبل رول ہے۔ دراصل سلمان کی جانب سے اپنی تصویر کے ساتھ دیئے گئے کیپشن سے بھی یہی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔Salman Khan New Look
سلمان خان نے فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' سے اپنا سوٹ بوٹ والا لک شیئر کیا ہے۔ اس تصویر میں وہ کالے کوٹ پینٹ اور چشمہ میں نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے لکھا ہے، 'وہ تھا کسی کا بھائی.... یہ ہے کسی کی جان'۔
اس سے قبل سلمان نے فلم سے اپنے لمبے بالوں کی ایک جھلک شیئر کی تھی۔ اب سلمان کے اس نئے لک کے سامنے آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں کہ فلم میں سلمان خان ڈبل رول میں نظر آسکتے ہیں۔ مداحوں کو سلمان خان کا نیا روپ پسند آرہا ہے اور وہ اس لک کو ڈیشنگ قرار دے رہے ہیں۔ Salman Khan New Look From Kisi Ka Bhai Kisi ki Jaan
وہیں سلمان خان ٹالی ووڈ فلم 'گاڈ فادر' میں کیمیو کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم کے مرکزی اداکار میگا اسٹار چرنجیوی ہیں۔ اب سلمان نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے اور باکس آفس پر فلم کی اچھی کارکردگی پر چرنجیوی کو مبارکباد دی ہے۔ فلم گاڈ فادر دسہرہ کے موقع پر 5 اکتوبر کو ریلیز کی گئی ہے۔