اردو

urdu

By

Published : Mar 7, 2023, 3:43 PM IST

ETV Bharat / entertainment

Salman Khan Wish for Holi: سلمان خان نے سب کو ہولی کی مبارکباد دی اور اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی

کسی کا بھائی کسی کی جان کے اداکار سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو ہولی کے خوشی کے موقع پر ایک تصویر شیئر کی۔ یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ 'سب کو ہولی بہت بہت مبارک ہو'۔

سلمان خان نے سب کو ہولی کی مبارکباد دی اور اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی
سلمان خان نے سب کو ہولی کی مبارکباد دی اور اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کو رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر مبارکباد دی۔ ساتھ ہی اداکار نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بے حد سکون میں نظر آرہے ہیں۔Salman Khan Wish for Holi

انسٹاگرام پر دبنگ اداکار نے اپنی ایک لُو اینگل تصویر شیئر کی۔ اداکار نے بغیر فلٹر کا استعمال کیے ہوئے اپنی تصویر کو بے حد سادہ رکھا۔ اس تصویر میں اداکار کو بھورے رنگ کی ٹوپی اور سرمئی رنگ کی ٹی شرٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے 57 سالہ اداکار نے لکھا کہ 'سب کو ہولی کی بہت بہت مبارکباد'۔

جیسے ہی اداکار نے اپنی تصویر آن لائن شیئر کی، ان کے مداحوں میں خوشی دیکھنے کو ملی اور انہوں نے ادکار کے کمینٹ سیکشن کو محبت سے بھردیا۔ ایک صارف نے تصویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہولی مبارک ہو سلمان سر'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'میگا اسٹار'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' آپ جیسا کوئی بھی اتنا اچھا نہیں لگ سکتا بھائی جان۔۔ ہیپی ہولی'۔ سلمان کے ایک اور مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ' بہت سارا پیار بھائی'۔

سلمان خان اس وقت اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم 'ٹائیگر 3' کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ ٹائیگر فرنچائز کی تیسری قسط 'ٹائیگر 3' کو منیش شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ آنے والی ایکشن فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سلمان آنے والی فیملی انٹرٹینر فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' میں بھی نظر آئیں گے، جس میں وہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ کام کریں گے۔ 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کے میکرز نے حال ہی میں فلم کا دوسرا گانا 'بلی بلی' ریلیز کیا ہے۔ یہ فلم 2023 کو عید پر سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:Billi Billi Song Teaser: سلمان خان نے اپنی تصاویر شیئر کر کے بتایا 'بلی بلی' نغمہ کا ٹیزر آج ریلیز ہوگا

ABOUT THE AUTHOR

...view details