بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے بدھ کے روز ریڈ سی فلم فیسٹیول میں اپنی زندگی اور کیرئیر پر کھل کر بات کی۔ جی کیو کے زیر اہتمام ایک پارٹی کے بعد رنبیر کپور نے ڈیڈلائن سے بات کرتےہوئے کہا کہ ' فلموں میں گیت اور رقص بھارتی ثقافت کا حصہ رہا ہے۔ انہیں یہ فلمیں پسند آتی ہیں خاص طور پر ایشیا میں اس لیے یہ محبت حاصل کرنا ہمیشہ بہت اچھا ہوتا ہے'۔Red Sea Film Fest
اداکار نے اپنے کیرئیر کی ان فلموں کے بارے میں بات کریں جو باکس آفس پر ناکام رہیں۔ اپنی اپنی 2022 کی ایکشن فلم 'شمشیرا' کے بارے میں بات کرتے ہوئے،انہوں نے کہا کہ 'یہ اب تک کی سب سے مشکل فلم تھی جس میں میں نے کام کیا ہے۔ یہ باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی لیکن شمشیرا پر مجھ سے سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ میں نے داڑھی رکھی تھی'۔
اداکار اس پروستھیٹک داڑھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں جسے انہوں نے فلم کے دوران پہنا تھا۔ اداکار مزید کہتے ہیں کہ 'جب آپ گرمی میں شوٹنگ کر رہے ہوتے ہیں اور آپ کی داڑھی چپکی ہوئی ہوتی ہے تب آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کا چہرہ پگھل رہا ہے'۔ اس کے بعد رنبیر نے باکس آفس پر ناکام رہی اپنی فلم جگا جاسوس پر بھی بات کی جو سال 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ' یہ ایک فلم ہے جسے میں نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ ایک شاندار پروجیکٹ تھا جسے انوراگ باسو نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اس کی کہانی بہت ہی دل کو چھونے والی پیاری کہانی تھی لیکن اس نے اچھا کام نہیں کی جس سے واقعی تکلیف ہوئی۔ میرے کیریئر کی یہ واحد فلم ہے جس نے مجھے تکلیف دی'۔ شمشیرا بڑے بجٹ پر بننے والی بڑی بالی ووڈ فلم تھی لیکن باکس آفس پر کافی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا حالانکہ بھارتی سنیما گھر تقریبا ایک سال سے کووڈ کی پابندیوں کے بغیر کھل رہی ہیں۔
انہوں نے ہندوستانی باکس آفس کی صورتحال کے بارے میں ڈیڈ لائن کو بتایا کہ 'یہ پچھلے کچھ سالوں میں کافی خراب رہے ہیں۔کمیونٹی میں فلم دیکھنے کے لیے تھیٹر جانے کا پورا کلچر ایسا لگتا ہے جیسے ختم ہو رہا ہے اور یہ صرف بڑی فلموں کے لیے ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ایک مضبوط کہانی سنانے کی صلاحیت اور نئے جوش کے ساتھ بھارتی سنیما ایک بار پھر ترقی کرے گا'۔