حیدرآباد: رنویر سنگھ نے اپنی آنے والی فلم سرکس کے دوسرے گانے کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔ سن ذرا نام کے اس گانے میں رنویر دوہرے کردار میں جیکلین فرنانڈیز اور پوجا ہیگڑے دونوں کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ یہ گانا جمعہ کے روز ریلیز ہوگا۔Cirkus song Sun Zara teaser out
گانے کے مختصر ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے رنویر نے ٹویٹر پر لکھا کہ ' سن ذرا کا گانا کل آئے گا، یہ کرسمس سرکس'۔ اس ٹیزر کے شروع میں جیکلین اور پوجا کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔ جہاں جیکلین سرخ رنگ کے ٹاپ اور بھورے رنگ کی اسکرٹ میں رنویر کے ساتھ سڑک پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں وہیں پوجا پیلے رنگ کی ساڑھی میں چائے باغان میں رومانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس فلم میں رنویر سنگھ ڈبل رول میں ہیں۔
رنویر سنگھ اور ورون شرما کی فلم سرکس ولیم شیکسپیئر کے کلاسک ڈرامے دی کامیڈی آف ایررز پر مبنی ہے۔ یہ 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ہدایت کار روہت شیٹی دوسری بار رنویر کے ساتھ سرکس میں کام کر رہے ہیں۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ 'سرکس ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے گول مال اور آل دی بیسٹ کو پسند کیا ہے۔ یہ اس قسم کی فلم ہے۔ یہ ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو ان فلموں کو پسند کرتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اسے پسند کریں گے کیونکہ میں نے فلم دیکھی ہے۔