اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Ranbir Changed after Marriage: نیتو کپور کا انکشاف، رنبیر شادی کے بعد بالکل بدل گیا - نیتو کپور نے کہا رنبیر بدل گیا

اداکارہ نیتو کپور نے بتایا کہ ان کا بیٹر رنبیر کپور عالیہ بھٹ سے شادی کرنے کے بعد بالکل بدل گیا ہے۔ لیکن یہ تبدیلی اچھے کے لیے ہوئی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں نیتو نے کہا کہ وہ سب سے زیادہ خوش قسمت ماں ہیں کیونکہ ان کی بہو نے رنبیر کو بہت پیار دیا ہے، جس کی وجہ سے رنبیر میں یہ تبدیلی آئی ہے۔ Ranbir Changed after Marriage

نیتو کپور کا انکشاف، رنبیر شادی کے بعد بالکل بدل گیا
نیتو کپور کا انکشاف، رنبیر شادی کے بعد بالکل بدل گیا

By

Published : Jun 18, 2022, 12:33 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): اداکارہ نیتو کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد اپنے بیٹے رنبیر کپور میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں کھل کر بات چیت کی ہے۔ نیتو، جو اپنے شوہر اور تجربہ کار اداکار رشی کپور کے انتقال کے بعد واپس فلمی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں، نے رنبیر اور عالیہ کی شادی کے بارے میں بات چیت کی۔ نیتو اور رشی دونوں اپنے اکلوتے بیٹے رنبیر کی عالیہ سے شادی کو لے کر بہت پرجوش تھے۔ لیکن قسمت کو کچھ اور مجبور تھا اور رشی نے اپنے بیٹے کی شادی کو دیکھنے سے پہلے ہی اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔رنبیر اور عالیہ کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیتو نے کہا کہ اس جوڑے نے بہت سے لوگوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے کہ آپ بڑے پیمانے پر تقریب منعقد کرنے کے بجائے چھوٹی لیکن دوستوں اور قریبی لوگوں کی موجودگی میں شادی کریں۔ Ranbir Changed after Marriage

اداکارہ نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ 'عالیہ سے شادی کے بعد رنبیر بالکل ایک مختلف شخص بن گئے ہیں۔ لیکن یہ تبدیلی اچھے کے لیے ہوئی ہے۔ حالیہ انٹرویو میں نیتو نے کہا کہ وہ سب سے زیادہ خوش نصیب ماں ہیں کیونکہ ان کی بہو نے رنبیر کو بہت پیار اور اپنا پن دیا ہے جس نے انہیں بہت بدل دیا ہے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'میں اس میں تبدیلی محسوس کر رہی ہوں۔ وہ ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں۔" میں بہت خوش ہوں اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ عالیہ ہمارے خاندان میں آئی ہے۔ اس طرح، زندگی واقعی بدل گئی ہے اور میں بہت مطمئن ہوں۔ وہ ٹینشن ہوتا ہے نہ، شادی نہیں ہوئی، شادی نہیں ہوئی، اب شادی ہو گئی'۔

واضح رہے کہ نیتو کپور جلد ہی فلم جگ جگ جیو سے بالی ووڈ میں دوبارہ قدم رکھنے والی ہیں۔ اس فلم میں وہ انیل کپور کی آن اسکرین بیوی اور ورون دھون کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ میکرز نے پچھلے سال فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی اور اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ' اس فلم کے ہاں کرنا ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا کیونکہ وہ جذباتی طور پر بہت ساری چیزوں سے گزر رہی تھیں اور خود کو مصروف رکھنا چاہتی تھی'۔ راج مہتا کی ہدایت کاری میں بنی فلم جگ جگ جیو 24 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details