ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'اینیمل' کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں۔ فلم کے ان کے فرسٹ لک پوسٹر اور پری ٹیزر نے ان کے مداحوں کے جوش پیدا کر دیا ہے۔ تاہم، سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے لیے مداحوں کو اب اور انتظار کرنا پڑے گا۔ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل 11 اگست کو ریلیز نہیں ہوگی۔ رنبیر کپور کی ایکشن اور تھرلر فلم اینیمل کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ فلم پہلے 11 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اینیمل میں انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا بھی لیڈ رول میں ہیں۔
فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹویٹ کیا، ’’ایکسکلوزیو… اینیمل یوم آزادی ویک اینڈ پر نہیں آرہی۔ اداکار رنبیر کپور اور ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل اب 11 اگست کو ریلیز نہیں ہوگی۔ ہاں، فلم کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔