رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات آج سے شروع ہوگئی ہیں۔ رنبیر کی چاچازاد بہن اور اداکارہ کرینہ کپور اور کرشمہ کپور بھی کپور خاندان کے چراغ کی شادی کا حصہ بننے کے لیے پہنچ گئی ہیں۔ وہیں رشی کپور کی بہن ریما جین اور ریتو اور راجن نندا کی بیٹی نتاشا نندا بھی رنبیر کے گھر پہنچی ہیں۔ کپور اور بھٹ خاندان کے رکن کے علاوہ کئی قریبی دوستوں کو رنبیر کے رہائش گاہ واستو میں دیکھا گیا ہے۔ تمام مہمان رنبیر اور عالیہ کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے بھارتی لباس میں ملبوس نظر آئے۔ Ranbir-Alia wedding
رنبیر کی والدہ نیتو کپور کو اپنی بیٹی ردھیما کپور ساہنی، نتنی سمارا اور داماد بھرت ساہنی کے ساتھ ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع رنبیر کی واستو رہائش گاہ پر شادی سے پہلے ہونے والی تقریبات کے لیے پہنچتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایک سفید رنگ کی ائیرکنڈیشنڈ وین کو بھی رنبیر کے رہائش گاہ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ Karisma, Kareena and others Arrive