ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت اپنے عجیب و غریب تبصرے اور ویڈیو سے لوگوں کی تفریح کرتی رہتی ہیں۔ اداکارہ دنیا میں ہونے والے تمام واقعات پر اپنی رائے رکھتی ہیں اور بے باکی سے اس پر ردعمل دیتی ہیں۔ اب راکھی نے پاکستان کے وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران کی گرفتاری پر بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اور وہ پاکستانی عوام کا حوصلہ بلند کرتی نظر آرہی ہیں۔Rakhi Sawant on Imran Khan
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد جہاں پاکستان کے سیاسی ماحول میں شدت آئی ہے۔ وہیں بھارتی عوام کی بھی اس خبر پر نظر بنی ہوئی ہے۔ پاکستانی رینجرز نے 9 مئی کو عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کرلیا تھا۔ پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔
اپنی شادی اور اسلام قبول کرنے جیسی خبروں کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والی راکھی ساونت نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے اور عمران خان کی حمایت میں اترنے کی بات کہی ہے۔ اداکارہ نے ٹک ٹاک پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پاکستانیوں کو آواز اٹھانے کے لیے کہہ رہی ہیں۔