راکھی ساونت اور شرلین چوپڑا ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانے کے مہینوں بعد دوست بن گئے ہیں۔ بدھ کے روز اداکارہ شرلین، راکھی کی حمایت میں سامنے آئی جو اپنے شوہر عادل خان درانی کے خلاف قانونی جنگ لڑ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ عادل اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔ کئی ماہ کے ڈراموں اور بیان بازی کے بعد یہ دونوں ادکار نے میڈیا کے سامنے ایک دوسرے کو گلے لگایا، ایک دوسرے کے گالوں کو بوسہ دیا اور اپنی دوستی کا جشن مناتے ہوئے کیک بھی کاٹا۔Rakhi Sawant and Sherlyn Chopra
راکھی نے عادل کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے، راکھی نے اپنے شوہر پر ان کی اجازت کے بغیر ان کے پیسے لینے، گھریلو تشدد اور جہیز کے لیے ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ شرلین جنہوں نے پہلے عادل کو راکھی کا مظلوم بتایا تھا، اب بدھ کے روز اداکار نے اسے 'ٹھگ' کہا ہے۔
شرلین کے ساتھ بیٹھی نظر آئی راکھی نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ ' شرلین میری بہت پرانی دوست ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم دونوں کے درمیان میں تھوڑا سا کچھ ہوگیا تھا، میں اس چیز کے لیے اپنی بہن سے معافی مانگتی ہوں، میں تم سے پیار کرتی ہوں'۔