اردو

urdu

By

Published : Aug 10, 2022, 2:14 PM IST

ETV Bharat / entertainment

Comedian Raju Srivastava Suffers Heart Attack:کامیڈین راجو سریواستو کو دل کا دورہ پڑا، ہسپتال میں داخل

راجو سریواستو کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ راجو کو دارالحکومت دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق راجو کو جم میں ورزش کرنے کے دوران دل کا دورہ پڑا ہے۔Comedian Raju Srivastava Suffers Heart Attack

کامیڈین راجو سریواستو کو دل کا دورہ پڑا، ہسپتال میں داخل
کامیڈین راجو سریواستو کو دل کا دورہ پڑا، ہسپتال میں داخل

دہلی: ٹی وی اور فلمی دنیا کے مشہور کامیڈین اور اداکار راجو سریواستو کو دل کا دورہ پڑا ہے، انہیں دارالحکومت دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق راجو کو جم میں ورزش کرنے کے دوران دل کا دورہ پڑا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ ٹریڈمل سے گر گئے تھے۔ اس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ راجو کو دل کا دورہ پڑا ہے، اس خبر کی تصدیق ان کے بھائی اور پی آر نے کی ہے۔Comedian Raju Srivastava Suffers Heart Attack

اطلاع کے مطابق 59 سالہ راجو سریواستو کو دو دن تک علاج کے لیے ہسپتال میں رکھا جائے گا اور اس کے بعد انہیں چھٹی دے دی جائے گی۔

'گجودھر بھیا' کے نام سے مشہور راجو کا شمار ملک کے مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین کے طور پر ہوتا ہے ۔ وہ پہلی بار فلم 'تیزاب' (1988) میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد راجو کو فلم میں نے پیار کیا (1989)، بازیگر (1993)، آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ (2001) اور آخری بار ملک کے نمبر ون کامیڈین کپل شرما کی فلم 'فرنگی' میں ایک خاص کردار میں دیکھا گیا۔

ٹی وی سیریز کی بات کریں تو سال 1994 میں انہیں پہلی بار دور درشن پر نشر ہونے والے کامیڈی شو ٹی ٹائم منورجن میں دیکھا گیا۔ اس کے بعد راجو نے کامیڈی شو 'دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج' میں شائقین کو کافی ہنسایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details