حیدرآباد (تلنگانہ):بھارت کے ہر گھر میں گجودھر بھیا کے نام سے مشہور ہونے والے مزاحیہ اداکار راجو سریواستو نے بدھ 21 ستمبر کو 58 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ معروف کامیڈین گزشتہ 40 دنوں سے اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے۔ راجو کے انتقال کی خبر آنے کے بعد سوشل میڈیا پرمداحوں سمیت کئی بالی ووڈ اسٹارز نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔Raju Srivastava death
فلمساز مدھور بھنڈارکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'راجو سریواستو کے بے وقت انتقال کی المناک خبر سن کر افسوس ہوا۔ انہوں نے اتنے برسوں تک اپنی حیرت انگیز مزاحیہ انداز سے ہم سب کو خوب ہنسایا۔ ہم نے ایک جوہر کھو دیا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری گہری تعزیت'۔
اداکارہ اور سیاست دان جیا پردا نے ٹویٹ کرتے ہوئے راجو کو وہ شخص قرار دیا جس نے ہمیشہ سب کو ہنسایا۔ جیا پردا نے لکھا کہ ' مشہور کامیڈین راجو سریواستو جی ہمارے درمیان نہیں رہے۔ سب کو ہمیشہ ہنسانے والا انسان آج خود خاموش ہوگیا اور سب کو اداس کرگیا۔ انہیں دلی خراج عقیدت'۔
کامیڈین وپل گوئل نے راجو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ 'لیجینڈ راجو سریواستو آپ کی روح کو سکون ملے۔ اس شام کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ ہم سب کی تفریح کرنے اور تمام کامیڈین کو متاثر کرنے کے لیے آپ کا شکریہ'۔