حیدرآباد: مشہور فلمساز راج کمار ہیرانی بھارتی کرکٹ کھلاڑی لالہ امرناتھ کی زندگی کو بڑے پرڈے پر لانے کے لیے تیار ہیں۔ سال 2018 میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم سنجو کے بعد آئندہ فلم ہیرانی کی دوسری بایوپک فلم ہوگی۔ اطلاع کے مطابق ہیرانی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ڈنکی کو مکمل کرنے کے بعد اس بایوپک پر اپنا کام شروع کریں گے۔ اطلاع کے مطابق ہیرانی سال 2019 سے لالہ امرناتھ کی بایوپک بنانے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ فلم میں لالہ امرناتھ کا کردار ادا کرنے کے لیے ہیرانی نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم سپر اسٹار نے اس اسپورٹس بایوپک فلم کے بجائے ڈنکی کرنے کا انتخاب کیا۔ اب شاہ رخ خان کی اس انکار کے بعد لالہ امرناتھ کے پروجیکٹ میں سستی آگئی اور میکرز کو ڈنکی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اس فلم کو ٹھنڈے بستے میں ڈالنا پڑا۔
کہا جارہا ہے کہ لالہ امرناتھ کی بایوپک ڈنکی کی ریلیز کے بعد دوبارہ پٹری پر آ گئی ہے۔ فلم کی پیشرفت کو آگے بڑھانے کے لیے ہیرانی اور ان کی ٹیم اس سال کے آخر تک اسکرپٹ مکمل کرنے کا ارادہ کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہیرانی، لالہ امرناتھ کی بایوپک کو لے کر بے حد پرجوش ہیں اور ڈنکی کی ریلیز کے بعد فلم پر ہی ان کی پوری توجہ ہوگی۔ یہ فلم دوسری اسپورٹس بایوپک فلموں کے برعکس ہوگی۔ ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی آئندہ فلم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ 'تفریح سے بھری' ہوگی۔ ہیرانی امرناتھ کی کہانی کو اپنے اسٹائل کے مطابق ڈھالیں گے۔ ایک قریبی ذرائع نے ایک ویبلائڈ کو بتایا ہے کہ ' ہیرانی لالہ کے کیرئیر اور بھارتی کرکٹ پر ان کے اثر و رسوخ کو خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کریں گے'۔